پیرزادہ سعید
کرناہ //مرکزی دارالعلوم کنڈی کرناہ میں آج جلسہ دستار بندی کا اہتمام کیا جس میں وادی کشمیر کے علاوہ کرناہ کے معروف علماء کرام نے شرکت کی ۔اس دینی مجلس میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔اجتماع کے دوران ادارے کے 20بچوں کی دستار بندی کی گئی جنہوں نے قرآن پاک حافظ کیا ۔مقامی علماء کرام نے اس دوران زور دیا کہ اسلامی تعلیمات کے بغیر ہماری زندگی ادھوری ہے اور یہ ضروری بن گیا ہے کہ اپنے بچوں کو گھروں میں دینی تعلیم سے روشناس کرائیں ۔جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔معلوم رہے کہ مرکزی دارالعلوم کنڈی کرناہ کا مشہور و معروف مدرسہ ہے جس میں ہر سال حفاظ کرام فارغ ہوتے ہیں۔ اس سال 20 بچوں نے قرآن شریف کا حفظ مکمل کیا ہے جن کی علماء کرام کے ہاتھوں دستار بندی عمل میں آئی جنہیں مقامی لوگوں کی طرف سے نقد انعام، تحائف و کپڑے بھی پیش کیے گئے جس سے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔علماء کرام نے اس دوران کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ان مدرسوں کا سنگ بنیاد رکھا اور یہی مدارس ملت اسلامیہ کے تحفظ و بقا کی ضمانت ہیں۔ ان میں جتنا کام ہو رہا ہے اس سے اور اچھا ہونا چاہئے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ مدارسہ میں مزید اچھا کام ہو ۔ علماء نے کہا کہ بارگاہ الٰہی میں نفسی نفسی ہوگی اور ماں باپ، بھائی بہن بھی ایک دوسرے کے کام نہیں آئیں گے اور اس نفسی نفسی کی صورت میں حافظ قرآن ہی بخشش کا ذریعہ بنیں گے۔علماء کرام نے کہا کہ مدارس کے بچے دنیاوی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے مقابلے میں بہت آگے ہیں
ادارے کے بچوں نے اس دوران وہاں نعت خوانی کا اہتمام بھی اجتماع کے دوران مقامی لوگوں نے قرآن حفظ کرنے والے بچوں کو مبارکباد پیش کی۔