قریب 500مریضوں کا علاج و معالجہ اور ادویات بھی تقسیم کی گئیں
سرینگر/جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے تھنہ منڈی راجوری میں 19جون کو مفت طبی کیمپ کا انعقاد الحیات فارمیسی پرانا تھنہ منڈی میں منعقد ہوا۔ اس میڈیکل کیمپ میں مریضوں میں مفت ادوات فراہم کرنے کےلئے ان کے صحت کی جانچ بھی کی گئی۔کیمپ میں قریب 500مریضوں کا علاج ومعالجہ کیا گیا اور ان میں ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ میں بہترین ڈاکٹروں نے اپنی خدمات انجام دی۔کیمپ میں جی ایم سی راجوری ڈاکٹر اے ایس بھاٹیہ،ڈاکٹر محمود بجاڑ میڈیکل سپرانٹنڈنٹ اور چیرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر سیاسی و سماجی لیڈر انجنئیر دانش رشی .صابر حسین چوہدری نےبھر پور تعاون فراہم کیا جس پر ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو بھر پور تعاون کیا وہ قابل سراہنا ہے ۔ ادھر کیمپ میں دیگر افراد خاص کر مقامی میڈیا سے وابستہ افراد جنمیں جمشید ملک۔ نثار خان ۔عمران خان۔جہانگیر خان ۔راحیل گنائی سید آفاق حسین شاہ اور عظمی یاسمین۔ کا بھی شکریہ اداکیا ۔انہوں نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔