سرینگر/جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشفاق بیگ نے کہا ہے کہ حضر امیر کبیر شاہ ہمدان ؒ بانی اسلام نے کشمیر میں اسلام کا نور پھیلا کر لوگوں کو تاریکی سے نجات دلا یا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ آج جو وادی میں اسلام اور دین کا بول بالا ہے وہ انہی کی بدولت ہے ۔ انہوںنے شاہ ہمدان امیر کبیر ؒ کے عرس مبارک پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شاہ ہمدان نے جو مشعل جلائی ہے اس کو جلائے رکھنے کےلئے جو اولیاءکرام نے محنت کی ہے اس محنت کا پھل تبھی حاصل ہوگا جب ہم دین اسلام کے بتائے ہوئے صحیح راستے کو اپناکر سماجی بدعات کا خاتمہ کریں گے ۔ یاد رہے کہ عرس مبارک شاہ ہمدانؒ کے سلسلے میں ٹرسٹ کی جانب سے خانقاہ معلی میں اتوار 25جون کو میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں لوگوں کو علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ۔