حکومت دور دراز دیہات میں موبائیل فون رسائی بڑ ھ انے پر کام کر رہی ہے :شری انوراگ ٹھاکر
شری ٹھا کر نے لداخ کر کر زوک گاﺅں میں آئی ٹی بی پی جوانوں کے ساتھ را ت گزاری
اطلاعات و نشریا ت کے مر کزی وزیر جناب انو را گ ٹھا کر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی وزارت ہند چین سر حد پر واقع دو ر دراز دیہات میں مفت دور درشن ڈی ٹی ایچ کنکشنز کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان دور دراز دیہات کے رہا ئشیوں کو بہت جلد بہتر موبائیل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور حکو مت ان علاقوں کو بہتر اور ہمہ جہت روابط فراہم کر نے کی وعدہ بند ہے ۔ان باتوں کا اظہا ر وزیر نے لیہہ سے 211کلومیٹر دور لداخ کے کر زوک گا ﺅں میں مقامی با شندوں کے ساتھ با ت چیت کے دوران کیا ۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ملک کے دور دراز سر حدی دیہات کے عوام تک دور درشن کے ”Free Dish“ پلیٹ فارم کے ذریعہ رسائی کی غرض سے حکومت نے سرحدی علاقوں کے دیہات میں ڑیڑ ھ لاکھ مفت ڈش فراہم کر نے کی تجو یز رکھی ہے ۔
اس با ت پر زور دیتے ہوئے کہ حکومت سر حدی دیہات کی ترقی کی وعدہ بند ہے ،شری ٹھا کر نے مقامی دیہاتیوں کو یقین دہانی کرا ئی کہ بہتر ڈیجیٹلروابط ،سڑک روابط،سیاحتی ڈھا نچے میں فروغ ،کھیل کود کے ڈھا نچے میں بڑھا وااور جل جیون مشن کی عمل آوری میں بہتری کو تر جیحی بنیا دوں پر یقینی بنایا جائے گا ۔
حکومت کے متحرک گاﺅں پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مر کزی وزیر نے لیہہ-لداخ کا تین روزہ جامع دورہ کیا جس دوران انہوں نے کر زوک گا ﺅں میں بھی قیام کیا جہاں پر انہوں نے یوٹی اور ضلع انتظامیہ کے حکام کے ساتھ میٹنگ کر کے مر کزی حکو مت کی سکیموں پر پیشرفت اور کر زوک گا ﺅں میں کھیل کو د سے متعلق ساز و سامان کی تقسیم کا جا ئزہ لیا ۔اس دوران انہوں نے کر زوک پلاٹو ن میں آئی ٹی بی پی جوانوں کے ساتھ بھی میٹنگ کی ،جو کہ ہند چین سر حد پر سطح ِ سمندر سے 15000فٹ کی بلندی پر واقع ہے ۔
حکومت کے مختلف تر قیاتی پرو جیکٹوں اور سکیموں کا جا ئزہ لینے اور ہند چین سر حد پر واقع اس دور دراز گا ﺅں کے لوگوں کو در پیش مسائل و مشکلات سے متعلق دست بدست جا نکا ری حاصل کر نے کی غرض سے وزیر نے مقامی باشندوں اور انتظامی افسران کے ساتھ تبا دُلہ ¿ خیال کیا ۔
مقامی لوگوں اور افسران کی ایک ٹیم کے ہمرا ہ وزیر شری انوراگ ٹھا کر نے کھرناک اور سمد کے علاوہ دیگر دیہات کے با شندوں کے ساتھ بھی با ت چیت کی اور ان کے خدشات و خواہشات کو سنا ۔کھرناک کے مقام پر انہوں نے دھڑ کھر ناک کو ہائی وے کے ساتھ ملا نے والی پی ایم جی ایس وائی سڑ ک کا افتتاح کیا ۔وزیر نے شمسی بجلی ،پینے کے پانی ،32گھرانوں کے لئے مکانیت ،سائیکلنگ ٹریک ،مصنوعی جھیل اور سیاحتی سبسڈی کے علاوہ بارڈر سکیورٹی ،سڑ کوں کی تعمیر و تجدید،موبائل ٹاور ،وائلڈ لائف سے متعلق معاملات ،متحرک گا ﺅں پروگرام میں شمولیت اور خانہ بدوشوں کو ایک ہی علاقہ میں بسانے سے متعلق مسائل پر گفت و شنید کی ۔
مقامی لوگوں کے ساتھ اپنی ایک گفت و شنید کے دوران وزیر نے کہا کہ یوٹی بننے کے بعد لداخ میں کافی تعمیر و تر قی ہو ئی ہے جیسے کہ برا ہ راست فنڈنگ ،24گھنٹے بجلی ،21000کروڑ روپے لاگت کا سولر پلانٹ اور الٹرا میگا سولر پلانٹ کی تنصیب ،روز گار کے مواقع میں اضافہ اور لیہ میں375موبائل ٹاورس کی فراہمی وغیرہ ۔
علاوہ ازیں ،وزیر نے کہاکہ چھنگ تھانگ کے دور دراز علاقہ میں فی کنبے کو جل جیون مشن (جے جے ایم ) کے تحت پانی کی سپلائی فراہم کی گئی ہے ۔
جناب ٹھا کر نے مستقبل کے اُن منصوبوں کا بھی ذکر کیا جن کی بدولت چنگ تھا نگ اور ملحقہ دیہات میں تر قی کو تو سیع ملے گی ۔ان اقدامات میں بہتر رابطے کے لئے بنیا دی ڈھا نچے کو ترقی دینا اور علا قے کی قد رتی خوبصورتی سے فائدہ اٹھا نے کے لئے ایکو ٹیو رازم کو فروغ دینا شامل ہے ۔وزیر نے مقامی باشندوں کو یقین دلایا کہ حکو مت ان منصوبوں کو مو ثر طریقے سے نا فذ کر نے کی غرض سے تمام ضروری تعاون اور وسائل فراہم کر ے گی ۔وزیر نے مزید بتا یا کہ مقامی انتظامیہ اور مودی حکو مت کی مشترکہ کو ششیں چانگ تھا نگ میں سیاحتی سر گر میوں میں اضافے کا با عث بنیں گی ۔
پوگا کے اقامتی سکول کے دورے کے دوران شر ی ٹھاکر نے وہاں بچوں کے ساتھ با ت چیت کی اور نمائشی والی بال میچ بڑ ے ہی جو ش کے ساتھ کھیلا ۔علا وہ ازیں ،ضلع یو تھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ نے کھیل کو د کا ساز و سامان اور سپورٹس کٹ تقسیم کئے ۔یہ ساز و سامان کر زوک کے سکول میں بھی تقسیم کیا گیا ۔اس کے علاوہ وزیر نے موبائل فون روشنی میں ٹیبل ٹینس میچ بھی کھیلا ۔
چپر مو ر کے مقام پر انہوں نے جوانوں کے ساتھ با ت کی اور مقامی لوگوں کے ساتھ انہیں درپیش مسائل خاص طور سے سڑک روابط ،ٹیلی کام ،جے جے ایم و دیگر پر با ت چیت کی ۔ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو ڈی نے وزیر کو جا نکا ری دی کہ گا ﺅں کے لئے پہلے ہی 7کلومیٹر سڑک کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے اور اس سلسلے میں DPRبھی تیا ر ہے ۔
اس کے علا وہ 37ویں آئی ٹی بی پی پوسٹ کے جوانوں کے ساتھ بات کر تے ہوئے شر ی ٹھا کر نے ان سبھی اصلاحات کا تذکر ہ کیا جو حکو مت نے سر حدی علا قوں میں تعینا ت فورسز کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کی غرض سے درِ دست لی ہیں جن میں بہتر جنگی ساز و سامان،اسلحہ ،میک ان انڈیا اقدام اور پینشن وغیرہ شامل ہیں ۔
متحرک گا ﺅں گانگ تھا نگ کا دروہ دیہی برادریوں کو با اختیا ر بنانے ،ان کے معیار ِ زندگی کو بہتر بنانے اور خطے میں پائیدار تر قی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کر تا ہے ۔باہمی تعاون اور تن دہی کے ساتھ کی جانے والی کو ششوں کے ذریعے حکو مت کا مقصد متحرک اور خود کفیل دیہات بناناہے جو ملک کی ترقی اورخوشحالی میں اپنا کر دار ادا کرسکیں ۔