پیرزادہ سعید
کرناہ // کلچر ایکاڈمی کے شعبہ گوجری کی طرف سے ڈاک بنگلہ نیچیاں میں ایک روزہ گوجری ثقافتی وتمندنی پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام کی صدارت کے فرائض علاقہ کے سرپنچ خالد شجاع بڈھانہ و پہاڑی گوجری کے معروف گلوکار عبدلرشید قریشی اور عبدالرشید لون نے انجام دیے۔ جبکہ نظامت کے فرائض محمد اشفاق بڈھانہ نے انجام دئیے اس سے قبل کلچر ایکاڈمی کی طرف سے پروگرام میں آے ہوئے شعراء و گلوکاروں کے علاوہ آے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شعبہ کے ریسرچ اسسٹنٹ معمود چوہان نے کہا کے ایکاڈمی کے سکریٹری بھارت سنگھ منہاس ایکاڈمی میں زبانوں کے فروغ کے لیے بے مثال کام کررہے ہیں ۔ بھارت سنگھ منہاس کی سرپرستی میں شعبہ گوجری بہت تیز رفتاری سے کام کررہا ہے ۔اس موقعہ پر میں گوجری شعبہ کے نگران ڈاکٹر شاہ نواز کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو اپنی زبان کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں اور زبان اور کلچر کے فروغ کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسی طرح کے پروگرام دیگر اضلاع میں بھی اسی ہفتے میں کروائے جا رہے ہیں آج کے پروگرام میں شاعری کے علاوہ موسیقی بھی پیش کی گئی جس سے سامعین محضوظ ہؤے آ خر میں پروگرام کے صدر شجاع بڈھانہ نے شعرا کی شاعری کو سراہا اور اس قسم کے پروگرام منعقد کرنے کے لیے ایکاڈمی کے سکریٹری بھارت سنگھ منہاس کا شکریہ ادا کیا اور یہ امید ظاہر کی کے اکادمی آئندہ بھی اس قسم کے پروگرام کروا کے شکریہ کا موقع فراہم کرے گی۔اخر میں اکادمی کی طرف سے شعبہ گوجری کےریسرچ اسسٹنٹ معمود چوہان نے شعرا کے علاوہ منتظمین شجاع بڈھانہ اور اشفاق بڈھانہ کے علاوہ دیگر اراکین کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھیوں محمد رفیح کھاری ۔غلام حسن الطاف احمد خان کا شکریہ ادا کر کے پروگرام کا اختتام کیا۔