پیر زادہ سعید
کرناہ //اتوار کو دارلعلوم شاہ ہمدان ٹنگڈار کا سالانہ جلسہ بڑی شان و
شوکت کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا، جس دوران 15 حافظ قرآن بچوں کی دستار بندی کی گئی، اس دوران مبارک باد دینے والوں کا تانتا بند ھ گیا۔تقریب میں وادی کے علماءکرام کے علاوہ علاقے کے معزز لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔علماءکرام نے اس دوران الگ الگ خطاب میں دین پر روشنی ڈالی.
جلسہ کی شروعات تلاوتہ کلام پاک سے کی گئی اور مدرسہ کے بچوں نے نعت پاک اور تقرریں بھی کی۔اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے الگ الگ خطاب میں عمتہ مسلم کو اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکامات حضور کے طریقوں اور قرآن پاک کی دی ہوئی تعلیمات کے مطابق عملی زندگی گزارنے پر خاص زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکامات حضور کے طریقوں اور قرآن پاک کی دی ہوئی تعلیمات کے مطابق جس انسان نے عملی زندگی گزاری وہ دنیا و اخرت میں کامیاب رہے گا اور جو رب چاہی زندگی سے ہٹ کر من چاہی زندگی گزارے گا اس کو دنیا و اخرت میں ناکامی کے سیوا کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔اس جلسہ میں شرکت کرنے والوں میں مولانا عبدالقیوم القاسمی مہتہم دارلعلوم شرین بارہمولہ ۔ قاری سجاد احمد استاد شعبہ تجوید وقرات دارلعلوم بلالیہ سرینگر ، مونا مفتی ممتاز احمداستاد بلالیہ سرینگر ، مولانا بشیر احمد القاسمی صدر تحفظ ختم نبوت کپوارہ کے علاوہ کرناہ کے مفتی عطا الرحمان ، مفتی طاہر الرحمان ، مفتی سجاد الرحمان اور دیگر تمام علماءکرام موجود تھے ۔جلسے کے دوران وہاں موجود لوگوں نے ان بچوں کےوالدین کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے قرآن پاک حفظ کیا ۔