سرینگر، 26 جولائی، 2023/ سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) نے بدھ کے روز گورنمنٹ ڈگری کالج داور، گریز میں ایک انٹیگریٹنڈ کمیونیکیشن اور آو ¿ٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا تاکہ خطے میں موثر مواصلات، کمیونٹی کی شمولیت اور رسائی کو فروغ دینے کے علاوہ مختلف سرکاری شعبوں میں دستیاب مختلف فلاحی اور روزگار کی اسکیموں کے بارے میں طلباءکو آگاہ کیا جا سکے۔
”9 سال: خدمت، سوشاسن، غریب کلیان“ کے موضوع پر نمائش 26 سے 27 جولائی تک جاری ہے تاکہ مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں عوامی بیداری کے ساتھ ساتھ ملک کی جامع ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں حکومت کی جانب سے کی گئی پیش رفت کو ظاہر کیا جا سکے۔اس موقع پر سب ڈویژن مجسٹریٹ گریز ڈاکٹر مدثر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ نمائش کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اس موقع پر دیگر کے علاوہ پرنسپل جی ڈی سی داور فاروق احمد میر، اے ڈی ایمپلائمنٹ بانڈی پورہ، محکمہ زراعت کے ماہرین، کالج کے عملہ کے علاوہ طلباءکی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔پروگرام کا اہتمام جی ڈی سی داور کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد معلومات کے بہاو ¿ کو مضبوط بنانا، عوامی بیداری کو بڑھانا اور گریز کے علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے ماہرین کی طرف سے تقاریر کا سلسلہ جاری تھا اس کے علاوہ انٹرایکٹو سیشنز اور پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی جن میں موثر مواصلاتی حکمت عملی، کمیونٹی کی شمولیت اور شرکت، سرکاری اسکیموں کا موثر استعمال کے علاوہ
بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا شامل ہیں۔سی بی سی سرینگر کے فیلڈ پبلسٹی آفیسر محمد سکندر قریشی نے اس موقع پر طلباءکو بتایا کہ سی بی سی مرکزی حکومت کا ایک محکمہ ہے جو کہ حکمرانی میں موثر مواصلات، شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سی بی سی واضح اور قابل اعتماد معلومات کی ترسیل میں سہولت فراہم کرکے حکومت اور عوام کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اے ڈی ایمپلائمنٹ، بانڈی پورہ نے اس موقع پر طلباءکو بتایا کہ بے روزگاروں کی بہتری کے لیے سرکاری اسکیموں کی ایک بڑی تعداد دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ان سکیموں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف سرکاری ملازمتوں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے کاروباری یونٹس قائم کریں۔ایس ڈی ایم گریز نے اس موقع پر طلباءکو ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں سخت محنت کرنے اور اپنے کیریئر کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے طالب علموں کو مزید مشورہ دیا کہ وہ نوکری کے متلاشیوں کے بجائے روزگار پیدا کرنے والے بنیں۔پروگرام کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباءاور شرکاءکو مصوری کے مقابلے اور تقاریر میں حصہ لینے پر اسناد اور میمنٹو سے نوازا گیا۔