پیر زادہ سعید
کرناہ //سرحدی قصبہ کرناہ میں پہاڑی آبادی کو ایس ٹی زمرے میں شامل کئے
جانے پر لوگوں نے جشن منایا اور وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا
کیا ۔یہ جشن اتوار کی دوپہر تک جاری رہا، کرناہ کے مختلف علاقوں سے پہاڑی
زبان وادب سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے لیڈران کی قیادت میں ڈاک
بنگلہ ٹنگڈار پہنچے جہاں انہوں نے سیاست سے بالا تر ہو کر مرکزی سرکار کے
حق میں نعرہ بازی کی ۔ریلی میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ،پہاڑی
ویلفیئر فورم کرناہ اور، سول سوسائٹی کرناہ کے ممبران شامل تھے ۔اس دوران
ڈھول بھی بچائے گئے اور پہاڑی لوک ناچ بھی کیا گیا ۔پہاڑی ویلفیئر فورم
کے عہدیدارن نے اس دوران اپنے خطاب میں کہا کہ ایس ٹی کا درجہ حاصل کرنے
کےلئے ہم گذشتہ کئی برسوں سے لڑ رہے تھے، دہائیاں گذر گئیں ،لیکن کسی بھی
سیاسی پارٹی نے پہاڑیوں کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا اور بھارتیہ جنتا
پارٹی نے ہمارازیر التو اءمطالبہ پورا کر دیا۔جلسے میں موجود سیاسی
لیڈران نے اپنے خطاب کے دوران کہا ہم ایس ٹی مطالبہ پورا کئے جانے پر
حکومت ِ ہند کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔جلسے کے دوران لیڈران نے گوجر بھائیوں
سے اپیل کی کہ وہ ان کے ساتھ خوشی منائیں اور کوئی بھی بخیلی نہ کریں
۔سیاسی لیڈران نے کہا کہ ہم برسوں سے یہ مطالبات ہر جگہ دوہراتے آئے کہ
ہمیں بھی وہ حق دیا جائے جس کے ہم مستحق ہیں لیکن ہم سے کوئی وفا نہیں کی
گئی موجودہ حکومت کے فیصلے سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ سرکار پہاڑیوں کی
ہمدر ہے جس نے لوگوں کے مسائل اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے ان کے دیرنہ
مطالبے کو پورا کیا ۔
—