پیرزادہ سعید
کرناہ میں پہاڑی قبیلہ کے چشن کے ایک روز بعد ہی گوجر طبقہ کے لوگوں نے شیڈول ٹرائب ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرکار کے خلاف نعزہ بازی کی ۔کرناہ کے نیچیاں اور متعدد علاقوں سے گوجر قبلیہ کے لوگ جلوس کی صورت میں منئی سکریٹریٹ ٹنگڈار پہنچے جہاں انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ احتجاج پہاڑی قوم کے خلاف نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ بی جے پی گوجروں اور پہاڑیوں کو دھوکا دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی پالسی گوجروں کے خلاف ہے اور ہم پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی بل کی سرا سر محالفت کرتے ہیں اور اس کےلئے اگر سپریم کورٹ میں بھی جانا پڑے ہم تیار ہیں ۔نوجوانوں نے اس دوران سرکار مخالف نعرہ بازی کی اور دھمکی دی کہ اگر سرکار نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو گوجر بکروال طبقہ کسی بھی حد تک جانے کےلئے تیار ہو جائے گا جلسے سے گوجر لیڈر خالد شجاد بڈھانہ فیاض کرناہی نے بھی خطاب کیا ۔ خالد شجاد بڈھانہ نے کہا اس بل کے خلاف ہم قانونی طور لڑائی لڑیں گے ۔انہوں نے اپنے لوگوں سے کہا کہ وہ خود کو اکیلا نہ سمجھیں اور ہم اپنے حق کےلئے مرتے دم تک لڑتے رہیں گے اور اپنے خون کا ایک ایک قطرہ دے کر اس بل کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گوجر پہلے بھی ملک کا سپاہی تھا اور اج بھی ہے