پیرزادہ سعید
کرناہ //مدرسہ مدینۃ العلوم نواں گبرا کرناہ میں سالانہ دینی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کر کے اس دینی اجتماع کو رونق بخشی ۔ اس اجتماع میں مولوی محمد حسین دانش، قاری عبدالقیوم وانی ، قاری طیب جمال مفتی طارق کاظمی مفتی شفیق چراغ ، مولانا سجاد ، مفتی موسیٰ اور قاری سیف الدین قریشی موجود تھے۔ اس کے علاوہ 8 طالب علموں کو قرآن پاک حفظ کرنے پر اور 7 طالبات کے والدین کو قرآن پاک حفظ کرنے پر مبارکباد دی گئی۔تقریب کے دوران، شرکاء اجتماعی نماز میں مشغول ہوتے ہیں، قرآن کی تلاوت کرتے ہیں، اور اسلامی کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے والے خطبات سنتے ہیں۔ علماء کرام نے اس دوران اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ دور میں بچوں کو قران کی تعلیمات دینے کی سخت ضرورت ہے اور یہ سب کی اجتماعی کوشش ہونی چاہئے کہ بچے ترجما کے ساتھ قرآن پاک سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں ۔علماءکرام نے اس دوران سماج میں پھیلی برائیوں پر بھی خطابات کئے اور کہا کہ سماج میں پھیلی برائیوں کی جڑ گھروں میں اسلامی تعلیمات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل بھٹک رہی ہے اور اس کا خاتمہ تب ہی ممکن بن سکتا ہے جب ہم اپنے بچوں کو نبی پاک( ص) کے طریقوں پر چلنے اور نماز کا پابند نہ بنائیں گے ۔ آخر میں دارالعلوم نوائے وقت کے سربراہ مولانا الطاف کاظمی نے صبح سے شام تک اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔