ایڈوکیٹ آف کشمیر کی ایک آرگنائزیشن ”کشمیر جیورسٹ “کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی۔ معلوم ہوا ہے کہ کشمیر جیورسٹ کے صدر ایڈوکیٹ الطاف گاندربلی کی سربراہی میں وفد نے ایل جی منوج سنہا کے ساتھ راج بھون سری نگر میں ملاقات کی۔ وفد میں سینئر ایڈوکیٹ کے کے وانگو اور ایڈوکیٹ تجمل احمد بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے کئی امورات پر تبادلہ کیا ۔ کشمیر جیورسٹ کے وفد نے ایل جی منوج سنہا کو یقین دلایا کہ’ میری مٹی ، میرا دیش ‘ مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنایا جائے گا جبکہ یوم آزادی کے موقع پر ایڈوکیٹ صاحبان ہر ایک عدالت میں ترنگا لہرائیں گے۔ اس غیر معمولی اہمیت کی حامل ملاقات کے دوران وکلاءحضرات نے عوام کے تئیں حکومت کی جانب سے اٹھائے جارہے اقدامات کو خوب سراہا ۔