کرناہ // نیولائٹ پبلک ماڈل ا سکول چترکوٹ کرناہ نے یوم آزادی سے ایک دن قبل ہی ’میری مٹی میرا دیش‘ پروگرام کے تحت ایک ترنگا ،ریلی کا اہتمام کیا جس میں اسکول کے بچوں اور اساتذہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔یہ ریلی اسکول سے شروع ہوئی اور چھمکوٹ زیارت پر اختتام پزیر ہوئی۔بچوں نے اس دوران دیش بھگتی کے نعرے لگائے اور ملک کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کیا ۔ریلی میں سکول کے قریب 70 بچوں نے شرکت کی ۔نیولائٹ پبلک ماڈل سکول چترکوٹ بلاک ٹیٹوال کا ایک ایسا ادارہ بن گیا ہے جہاں بچوں کو بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں ہر ایک پروگرام کےلئے تیار رکھا جاتا ہے ۔ادھر بلاک کے دیگر سرکاری اسکولوں نے بھی یوم آزادی کے پیش نظر ریلیوں کا انعقاد کیا جس میں اسکولوں کے بچوں نے بڑھ چرھ کر حصہ لیا اور دیش بھگتی کے گیت گائے