پیرزادہ سعید
کرناہ // کرناہ ڈگری کالج میں بچوں کے امتحانی نتائج کی شرح میں کمی کو
لیکر کالج انتظامیہ نے کہا کہ بچوں کی حاضری نہ کے برابر تھی جس کے نتیجے
میں یہ معاملہ پیش آیا ہے، اور اس کےلئے کالج انتظامیہ نے متعدد بار نوٹس
بھی جاری کئے ہیں ۔شوشل میڈیا پر کالج کے طلباءکے متاثر کن امتحانی نتائج
پر تبصرہ کے بعد کالج کے پرنسپل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے
بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال صرف کرناہ میں ہی بچوں کے نتائج کی شرح کم
نہیں ہے ،بلکہ وادی میں بھی اس بار بچوں کے نتائج میں کمی دیکھنے کو ملی
ہے۔انہوں نے کہا کہ کرناہ جیسے دور دراز علاقے میں بچوں کی حاضری کافی کم
ہوتی ہے، جس کی وجہ سے نتائج کی شرح میں کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔انہوں نے
کہا کہ اس سال ہم بچوں کی حاضری یونیوسٹی کو دیں گئے، جبکہ اس سے قبل ہم
نے متعدد بار یہ نوٹس جاری کئے کہ بچے یونیوسٹی گائڈ لائن کے مطابق 7
0فیصد حاضری کو یقینی بنائیں اور اس تعلق سے ہم وقت وقت پر والدین کو بھی
آگاہ کرتے رہے، لیکن اس کے باوجود بھی بچوں کی حاضری نہ کے برابر تھی ۔
ایک سوال کے جواب میں کالج کے پرنسپل نے کہا کہ کالج کے پاس اپنا
ٹرانسپورٹ ہے اور ہم بچوں کو بس سروس دینے کےلئے بھی تیار ہیں، لیکن اس
کےلئے بچے کو خود تیار ہونا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بار بچوں
کو آگاہ کیا کہ وہ سب سیڈی پر ٹرانسپورٹ فیس ادا کریں، تاکہ بسوں کو ہر
ایک روٹ پر چلایا جا سکے، لیکن بچوں کا رسپانس انتہائی متاثر کن رہا
۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بچوں کی حاضری یقینی بنے اور ان کے
نتائج کی شرح بھی بہتر ہو ۔
—