گلشن کلچرل فورم کشمیر کے فنکاروں نے آج یہاں ڈاک پبلک اسکول ملگام ٹنگمرگ میں جموں و کشمیر کلچرل اکیڈیمی کے اہتمام سے ایک نکڈ ناٹک پیش کیا۔ نکڈ ناٹک کے ساتھ ساتھ فورم کے فنکاروں نے موسیقی کے چند خوبصورت ایٹم پیش کیۓ۔ جس سے طالبان علم کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی سراہا۔ جنہوں نے اس پروگرام کا مشاہدہ کیا اور محضوظ ہوۓ۔ حاضرین نے کلچرل اکیڈیمی اور گلشن کلچرل فورم کے فنکاروں کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کو سراہتے ہوۓ اس کے پیغام کو آگے بڑھانے کی یقین دہانی کی۔
واضح رہے اس پروگرام میں کچھ نیۓ طالب علموں نے شرکت کی جو فورم کے دیرینہ فنکاروں کی دوسری پیڑھی تھی۔ جنہوں نے دلدار اشرف کا لکھا نکڈ ناٹک پیش کیا۔ اس کوشش کو بھی ڈراما شائقین نے کافی سراہا۔