۔
13 ستمبر 2023 ء کو فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے فایر سیفٹی کے ہولے سے لائن آف کنٹرول پر واقع گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ٹیٹھوال کرناہ میں منقد کیا۔
ڈائریکٹر جنرل فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز جموں و کشمیر، اے ڈی جی پی شری آلوک کمار آئی پی ایس، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کمانڈ کپواڑہ، شری محمد عارف میر کی ہدایات پر محکمہ نے فائر سیفٹی سے متعلق انتہائی معلوماتی اور مربوط آگاہی پروگرام کیا۔
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ٹیٹھوال کرناہ کمانڈ کپواڑہ میں منعقد ہونے والے پروگرام میں فائر حکام نے طلباء کے ساتھ عملی نکات اور رہنمائی شیئر کی۔ انہوں نے فائر ڈیپارٹمنٹ کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور فائر سروس سے رابطہ کرنے کے طریقہ کار پر قیمتی بصیرت فراہم کی۔ مزید برآں، حکام نے قدرتی اور انسان ساختہ آفات دونوں کے دوران کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں حاضرین کو بھی تعلیم دی۔
اس اقدام کو ہائر سیکنڈری اسکول کی جانب سے بے پناہ پذیرائی ملی۔
ہائیر سکینڈری اسکول کے پرنسپل، عبدالرشید ڈار نے عملے کے دیگر ارکان اور طلباء کے ہمراہ ایسے پر اثر پروگرام کے انعقاد پر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ سے دلی تشکر کا اظہار کیا۔
ڈویژنل فائر آفیسر ہیڈ کوارٹر کپواڑہ، شری حضور احمد خان کی قیادت میں محکمہ فائر سروسز کی ٹیم کے ارکان غلام محمد شیخ، سجاد احمد، اشفاق احمد، اور فیصل مقصود شامل تھے۔