اندر کلچرل فورم’ICF’ نے کیا تھا اس روح پرور مجلس کا اہتمام۔
سرینگر/14 ستمبر/شافیہ گلفام۔
سالانہ یوم زینب علیہ’السلام’ کی مناسبت سے امام بارگاہ بونہ محلہ اندرکوٹ سمبل میں ایک روح پرور مجلس کاانعقاد ہوا مجلس میں یوم زینب علیہ السلام کے نام سے منسوب حسینی مشاعرے کا بھی بھی انعقا اہتمام کیا گیا تھا جس میں وادی بھر سے آئے ہوئے کئی معروف علماء کرام۔ دانشوروں۔ ادیبوں۔ قلم کاروں اور شاعروں نے شرکت کرکے اپنے اپنے انداز میں شہدائے کربلا ‘علیہ السلام’ کو خراج عقیدت پیش کیا اور خصوصاََ حضرت زینب’علیہ السلام’کی سیرت اور بعداز کربلا ان کے مصائب بیان کئے۔یوم زینب ‘علیہ السلام’ کے نام سے منسوب اس روح پرور حسینی مشاعرے کا اہتمام اندر کلچرل فورم’ICF’ اندرکوٹ سمبل نے کیا تھا۔ فورم کے سربراہ سلیم یوسف نے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئےکہا کہ یہ تقریب ہرسال منائی جاتی ہےاور یہ سلسلہ تقریباً گزشتہ 35 سالوں سے جاری ہے۔ اس روح پر ور مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عارف حسین کو حاصل ہوئی اور نعت بحضور جناب محمد مصطفیٰ ﷺ سابق علی سابق نے پیش کیا۔اس روح پرور مجلس کی نظامت کے فرائض معروف اداکار اور قلم کار گلفام بارجی نے اپنے بہترین اور منفرد انداز میں انجام دئیے۔مہمانوں کا استقبال فورم کے سربراہ سلیم یوسف نے کیا۔ حسینی مشاعرے میں مقامی لوگوں کی ایک بھاری تعداد کے علاوہ جو علمائے کرام۔دانشور حضرات۔ ادیب۔ قلم کار اور شاعر شریک ہوئے ان میں مولانا غلام محمد گلزار۔ مولانا شیخ محمد عباس متو۔ پروفیسر محمد زمان آزردہ۔ فیاض تلگامی۔ ڈاکٹر رفیق مسودی۔ نثار نسیم۔ ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ۔ سید اختر حسین منصور۔ شیر علی مشغول۔ سید طاہر حسین موسوی۔ سید طاہر صفوی۔ نثار گلزار۔ سید نادم بخاری۔ سید اسداللہ صفوی۔ غضنفر شاہباز۔ سید محمد مدنی۔ دلشاد مصطفیٰ۔ سابق علی سابق۔ محمد مقبول مدون۔ سرور ہاشمی۔ ابراہیم سمبلی۔ ضمیر انصاری۔ علی محمد حسرت۔سید رضوان رضوی۔ شبیر حکاک۔غلام رسول شوقین۔ سید جاوید حسین۔ بشیر احمد بڈگامی۔ حاجی عبدالرحیم ڈار۔ گلفام نوگامی۔غلام حسین گوہر۔ یوسف ثانی اورمیر رفیق قابل ذکر ہیں۔