سرینگر، 25 نومبر،2023/ اے جی آفس سرینگر کی جانب سے آڈٹ دیوس کی ایک ہفتہ طویل تقریبات کا اختتام ایس کے آئی سی سی میں ایک ثقافتی تقریب کے ساتھ ہوا جس کے ساتھ ہی 19 سے 25 نومبر تک جاری رہنے والی ایک ہفتہ طویل تقریبات اختتام کو پہنچ گئیں۔ پی اے جی پرمود کمار اور ڈی اے جی عنابت خالق نے ایس کے یو اے ایس ٹی- کے کے وائس چانسلر نذیر احمد غنی، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ڈاکٹر مسعود تنویر اور ایم ڈی ایس کے آئی سی سی سرینگر جاوید بخشی کے ہمراہ علامتی شمع روشن کرنے کی تقریب کے ساتھ تقریب کا افتتاح کیا۔اس تقریب نے سی اے جی اور اے جی آفس کے ذریعہ ادا کیے گئے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ ہفتہ بھر رہنے والی ان سرگرمیوں میں آڈٹ میراتھن اور صفائی مہم سے لے کر ثقافتی پرفارمنس شامل تھیں۔ خون کے عطیات کی مہم، رنگولی اور پینٹنگ مقابلوں کے ساتھ ساتھ کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن، والی بال اور شطرنج جیسے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تعلیمی برادری نے ایس کے یو اے ایس ٹی-کے میں کوئز مقابلوں اور انٹر ڈیبیٹ مقابلوں کے ذریعے فعال طور پر حصہ لیا۔اس تقریب میں جموں و کشمیر کے ایل جی جناب منوج سنہا نے اے جی آفس جموں میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ثقافتی، کھیلوں اور تعلیمی سرگرمیوں کے امتزاج نے آڈٹ دیوس کے دوران اے جی آفس سرینگر کی متنوع مصروفیات اور خدمات کو ظاہر کیا اور اس نئے دور میں گورننس، تعاون اور احتساب کی اہمیت پر زور دیا۔
….٭….
(ط ار/ س م ا/م پ / م او : 25-11-2023)