گلشن کلچرل فورم کشمیر کا تعزیتی وفد فورم کے صدر سید بشیر کوثر کی قیادت میں کل سہ پہر، روایت پسند شاعر اور نعت خوان مرحوم غلام محمد مسرور کے آبائی گھر واقع پوشکر کھاگ مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت پرسی کے لئے چلا گیا۔ جہاں انہوں نے پسماندگان خصوصاً مرحوم کے فرزندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اور مرحوم کے ایثال ثواب کے لئے دعا یہ مجلس منعقد کی۔ یاد رہے مرحوم شاعر گزشتہ شب اس دار فانی سے چل بسے۔ مرحوم ریوات پسند شاعر اور اپنے کلام کا مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ملنسار اور شریف النفس شخصیت کے مالک تھے۔ وفد کے ساتھ دیگر لوگوں کے علاوہ فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی اور نائب صدر لطیف نیازی بھی تھے۔ تعزیت کے دوران فورم کے نائب صدر لطیف نیازی نے اپنے تعزیتی کلمات کے دوران موت و حیات پر بات کی۔ گلشن بدرنی نے فورم کی جانب سے اظہارِ تعزیت کے دوران لواحقین کے ساتھ اس غم میں اپنے آپ اور فورم کے جملہ اراکین کو برابر کا شریک ٹھہرایا۔
مرحوم کے ایثال ثواب کے لئے دعاء مغفرت کی گئ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
میڈیا سیکریٹری
گلشن کلچرل فورم کشمیر