• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, September 15, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir

جموں میں جنوری کے آخر میں ہوگی عالمی کشمیری کانفرنس منعقد

JK News Service by JK News Service
December 3, 2023
in Jammu Kashmir
A A
جموں میں جنوری کے آخر میں ہوگی عالمی کشمیری کانفرنس منعقد
FacebookTwitterWhatsapp

گوگل مشن کے مرحلہ اول کی تکمیل پر اظہارِ اطمینان*

ادبی مرکز کمراز کے ماہانہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے

3 دسمبر2023ء
بارہمولہ

ادبی مرکز کمراز کے مجلسِ عاملہ کا ماہانہ اجلاس آج مرکز کے صدر دفتر کانسپورہ بارہمولہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدرِ مرکز محمد امین بٹ نے کی جبکہ ادبی مرکز کمراز کے ساتھ منسلک سبھی اکائیوں کے ممبرانِ عاملہ نے اجلاس میں شرکت کی. اس غیر معمولی اجلاس میں صدرِ مرکز نے اُن تمام رضاکاروں اور ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹیگور ہال سرینگر میں منعقد
42 ویں سالانہ کشمیری کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ضمن میں سبھی ممبرانِ عاملہ نے مرکز کے کور گروپ کو کامیاب سالانہ کانفرنس کے انعقاد پر مُبارک باد پیش کی۔علاوہ ازیں اجلاس نےپوری دنیا میں آباد اُن تمام کشمیریوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے کشمیری زبان کے گُوگل مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنی اپنی حیثیت کے مطابق پہل کی۔ صدرِ مرکز نے خصوصی طور پر علماء، صحافیوں، ادیبوں اور دانشوروں کا اس مشن کی آبیاری کے لئے شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ مرکز کے انتخابات کے حوالے سے جو آئین کے مطابق اپریل 2024ء میں کرانے مطلوب ہیں،کی تاریخ کا تعیُن زیرِ تکمیل معاملات کا جایزہ لینے کے بعد لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر موجودہ مجلسِ عاملہ زیر صدارت جناب محمد امین بٹ کو مزید تین ماہ تک فرایض انجام دینے کی زمہ داری تفویض کی جاسکتی ھے آئین کے مطابق تنظیم کے انتخابات اپریل کے مہینے میں ہونے ہوتے ہیں اور مخصوص حالات میں اس دورانیہ میں تین ماہ کا اضافہ کیا جاسکتا ھے۔ اجلاس کے دوران کچھ ادبی انجمنوں کی طرف سے ادبی مرکز کمرازمیں شامل ہونے کے لئے دی گئی عرضیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران یہ اہم فیصلہ لیا گیا کہ مرکز تمام منسلک یونٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے بہت جلد ایک مہم شروع کی جائے گی ۔اس مُہم کے تحت یونٹوں کے دفاتر پر جاکر یونٹوں کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران جنوری کے مہینے میں جموں میں منعقد ہونے والی عالمی کشمیری کانفرنس کے بارے میں بھی ممبران نے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں ادبی مرکز کمراز کی ویب سائٹ کو مزید فعال بنانے کے لئے کئی تجاویز پر غور وخوض ہوا۔ آخر پر مرکز کے سینئر ممبر جناب جی ایم ماہر کے برادرِ نسبتی اور مشہور انگریزی اور کشمیری ادیب شفیع احمد کے برادر اکبر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

المشتہر
میڈیا سیکریٹری
ادبی مرکز کمراز

Previous Post

زبان اور ثقافت کا تحفظ اور فروغ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انجمن ادب و ثقافت لولاب کا تفصیلی لایحہ عمل مرتب؛سال بھر پر مشتمل پروگرام کا آغاز

Next Post

Furniture Crafting Factory, Residential House Gutted in Ongoing Inferno in Kanlibagh Baramulla

Next Post
House gutted in South Kashmir’s Awantipora

Furniture Crafting Factory, Residential House Gutted in Ongoing Inferno in Kanlibagh Baramulla

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.