سرینگر، 08مارچ 2024/ ڈپٹی کمشنر گاندربل جناب شیمبیر نے آج سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کی پانچ روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سی بی سی جموں و کشمیر کے سربراہ غلام عباس، فیلڈ پبلسٹی آفیسر سی بی سی سرینگر نصیر احمد راتھر اور فیلڈ پبلسٹی آفیسر سی بی سی اننت ناگ شاہد محمد لون بھی تھے۔سی بی سی کے فیلڈ آفس سرینگر کی جانب سے منی سیکریٹریٹ گاندربل میں 8 سے 12 مارچ 2024 تک وکست بھارت پر نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔پانچ روزہ نمائش کا مقصد وکست بھارت، مشن لائف ، سوچھ بھارت مشن اور اگنی پتھ اسکیم پر خصوصی توجہ مبذول کرتے ہوئے حکومت کے مختلف فلاحی اقدامات اور اسکیموں کی نمائش کرنا ہے۔پہلے روز آئی سی ڈی ایس ڈیپارٹمنٹ کے ریسورس پرسنز نے محکمہ کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بصیرت افروز لیکچر دیئے۔ڈپٹی کمشنر نے نچلی سطح تک پہنچنے کے لئے موثر مواصلات کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سرکاری اسکیمیں عوام تک پہنچیں۔ انہوں نے مختلف اسکیموں کا فائدہ اٹھانے میں لوگوں کی مدد کرنے کے لئے انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔سی بی سی جموں و کشمیر کے سربراہ غلام عباس نے حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں اور ترقیاتی اقدامات کے بارے میں موثر معلومات کی فراہمی میں سی بی سی کے کردار ک , اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی رسائی پیغام کو مو ¿ثر طریقے سے پہنچانے میں مدد کرتی ہے اور سی بی سی کی فیلڈ یونٹ جموں و کشمیر کے اطراف و اکناف میں اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرتی ہیں۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں بشمول زراعت، صحت، باغبانی اور آئی سی ڈی ایس کی جانب سے نمائش کے مقام پر لگائے گئے سٹالز کا بھی دورہ کیا۔حاضرین کو سی بی سی کلچرل ٹروپز کی جانب سے ثقافتی پروگراموں کے ذریعے محظوظ اور مزید آگاہ کیا گیا، جس دوران تفریحی انداز میں مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔اس پروگرام میں مختلف اسکولوں کے متعدد طلباءاور آئی سی ڈی ایس محکمہ کے کارکنوں نے پرجوش شرکت کی۔پروگرام کے دوران سامعین کے لئے ایک اوپن کوئز کا بھی اہتمام کیا گیا اور اس دوران جیتنے والوں کو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔کل نمائش کے دوسرے روز محکمہ صحت کے ماہرین محکمہ صحت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں لیکچر دیں گے۔