رپورٹ مزمل یعقوب
ضلع شوپیاں کے انتظامی جج جسٹس راجیش سیکھری نے آج ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس شوپیاں کا دورہ کیا اور عدالتی ڈھانچے اور عدالتی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریاض الحق مرزا، ڈپٹی کمشنر شوپیاں فضل الحسیب، ایس ایس پی تنوشری، ڈسٹرکٹ صدر بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ گوہر حسن وانی اور دیگر معززین موجود تھے۔
دورے کے دوران جسٹس راکیش سیکھری نے کورٹ کمپلیکس کے اندر کام کرنے والی تمام عدالتوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جوڈیشل افسران کے ساتھ بھی بات چیت کی اور زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے اور پرانے زیر التوا مقدمات کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹو جج نے صدر بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ گوہر حسن وانی کی سربراہی میں وکلاء کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا جس میں ایسوسی ایشن کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف مطالبات پیش کیے گئے۔ انہوں نے ان کی تمام حقیقی شکایات کو مقررہ وقت کے اندر دور کرنے کا یقین دلایا۔