پیرزادہ سعید
کرناہ //کرناہ کے کھوڑپارہ علاقے میں گزشتہ شام آگ کی ایک ہولناک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہو گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں گھر سے 8افراد بے گھر ہو گئے ہیں ۔عینی شاہدین کے مطابق زاکر حسین خان والد محمد یونس خان ساکن کھوڑپارہ( بی )کے مکان میں اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا۔مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ نے آگ پر قابو کرنے کی کوشش کی تاہم دو منزلہ مکان کو جلنے سے نہیں بچایا جا سکا جبکہ بستی کے باقی مکانوں کو بچایاگیا ۔بیوپار منڈل کرناہ کے صدر حاجی تسلیم میر نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ کنبے کو فوری طور پر معاوضہ فراہم کیا جائے تاکہ ماہ رمضان کے اس مقدس مہنے میں انہیں سر چھپانے کےلئے جگہ فراہم ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ کنبے میں چار بچیاں اور ایک بچہ ہے جنہیں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔