استاد الطاف حسین خان اور خورشید منور نوکری سے سبکدوش
پیرزادہ سعید
کرناہ //تقریبا 33برس تک محکمہ تعلیم میں اپنے فرائض انجام دینے کے بعد پہاڑی زبان کے معروف شاعر ادیب خورشید منور آج گورنامنٹ مڈل اسکول منڈیاں گبرہ سے اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہو گئے ۔طلباء کے امتحان اور رمضان مبارک کے پیش نظر معصوف کے اعزاز میں ہونے والی الوداع تقریب عید کے بعد انجام دی جائے گی ۔اسی دوران لونٹھا کرناہ سے تعلق رکھنے والے نامور استاد اور ٹیچر چوائنٹ ایکشن کمیٹی کرناہ کے سابق صدر محمد الطاف خان بھی اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گے ہیں وہ ہائی اسکول ٹنگڈار میں تعینات ہیں ۔صدر JKTJAC زون ٹنگڈار وسیم عارف لون نے تمام زونل باڈی کے ساتھ محترم الطاف حسین خان اور خورشید منور کو ان کی سبکدوشی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں استاد محنتی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے میں پیش پیش رہے، کیونکہ انہوں نے اپنی زیر نگرانی ہر طالب علم کی تعلیمی اور ذاتی ترقی کے لیے انتھک محنت کی۔