نگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے غمزدہ خاندان کی ڈھارس بندھائی
وادی کے معروف شخصیت و سرکردہ ٹریڈ یونین لیڈر غلاحمد تانترے ساکنہ پاندچھ صورہ کے انتقال پر جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے بانی ، گورئمنٹ ایمپلائیز کانفرنس اور نگوا سکمز کے صدر اشتیاق احمد بیگ نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے غمز دہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی گی کہ وہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور انکے لواحقین خاص کر ر رشید راہل ، نظیر احمد تانترے و اہل خانہ کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی قوت و طاق عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی غلام احمد تانترے انتہائی ملنسار، انسان دوست، غریب پرور،بہادر اور سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سرکردہ ٹریڈ یونین لیڈر بھی تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم آج ایک مایہ ناز سپوت سنجیدہ فکر صاحب ہمدرد ایثار رفیق سے محروم ہوئے ۔انکے ساتھ گزرے لمحات۔مشاورت کاعمل اور محافل میں شرکت ایک طویل تاریخ ہے جو آج بھی آنکھوں میں گھوم رہی ہے۔