سرینگر/31 مارچ/وی اوآئی//پہلگام میں اتوار کے روز ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک راہ چلتے شہری کو ٹکر مارد ی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی جبکہ اننت ناگ میں ایک دوشیزہ دو منزلہ مکان سے مبینہ طور پر نیچے گرگئی جس سے وہ ازجان ہوئی ۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر اودھمپور کے مقام پر ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص لقمہ اجل بن گیا اور دو زخمی ہوئے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقے میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں ایک بزرگ کی جان چلی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ایک حادثہ بٹاکوٹ پہلگام اننت ناگ میں اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی نے ایک راہگیر کو ٹکر مار دی جسے شدید چوٹیں آئیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کی شناخت جی ایچ