کرناہ میں سبزیوں سے بھری ٹاٹا موبائل گاڑی حادثہ کا شکار، سبزیاں تباہ ,پانچ ماہ بعد گبرہ حادثہ میں زخمی ہوا ڈرئیور بھی لقمہ اجل
کر
پیرزادہ سعید
کرناہ //کپواڑہ سے کرناہ جا رہی سبزیوں سے بھری ایک ٹاٹا موبائل گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ گاڑی سبزیاں لیکر کپوارہ سے کرناہ آرہی تھی جس دوران حاجی ناڑ کرناہ میں یہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثہ کا شکار ہو گئی ۔گاڑی میں سبزیاں بھری ہوئی تھیں جو مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔حادثہ میں زخمی ہونے والے دوافراد کو وہاں سے مقامی لوگوں نے ہسپتال پہنچایا ۔تحصیلدار کرناہ محمد امین وانی نے بتایا کہ تین زخموں کو ابتدائی مرہم پٹی کےلئے سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار منتقل کیا گیا تھا جہاں أن کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔تحصیلدار نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کو عیادت کی اور انہیں بہتر اعلاج ومعالجہ فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔زخمیوں کی شناخت شفیق احمد ولد محمد یامین اور سجاد احمد ولد کالا ساکنان نوگبرہ کے طور ہوئی ہے ۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھر گبرہ علاقے میں آج لٗاس وقت کہرام مچ گیا جب وہاں حال ہی میں ہوئے سومو حادثہ میں زخمی ڈرائیور رفیع احمد کی آج قریب پانچ ماہ بعد موت واقع ہوگئی۔ مرحول اکتوبر 2023 میں ہونے والے حادثہ میں شدید زخمی ہوا تھا جس کا علاج ومعالجہ چل رہا تھا تاہم آج ماہ رمضان کے آخری عشرے میں مؤرخہ 3 اپریل بروزِ بدھ کو اس دنیا سے رخلت کر گیا اور اس طرح گبرہ سڑک حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی ہے ۔