لوک سبھا انتخابات – 2024: کپواڑہ میں سیکٹر مجسٹریٹس کو تربیت دی گئی
پیرزادہ سعید
کپواڑہ، 3 اپریل: آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے بخوبی انعقاد کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر، ضلع الیکشن آفس، کپواڑہ نے آج ڈی سی آفس کمپلیکس کپواڑہ کے میٹنگ ہال میں سیکٹر مجسٹریٹس/سیکٹر افسران کے لیے ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا۔
ٹریننگ سیشن کی صدارت اسپیشل نوڈل آفیسر الیکشنز/NLMT، مسٹر سمیر جان نے کی۔ NLMT نے شرکاء کو انتخابی عمل میں ان کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا اور آئندہ لوک سبھا الیکشن 2024 کی تیاری اور انعقاد کے بارے میں جامع معلومات فراہم کیں۔
اس موقع پر کپواڑہ ضلع کے تمام چھ اسمبلی حلقوں کے سیکٹر مجسٹریٹس/سیکٹر افسران کو ای وی ایم ہینڈ آن ٹریننگ بھی دی گئی۔ سیکٹر مجسٹریٹس کو انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تربیت دی گئی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کو ہینڈل کرنے میں ان کی سمجھ اور مہارت کو بڑھانے کے لیے انہیں ای وی ایم کے کام کرنے کے بارے میں عملی مظاہرہ دیا گیا۔