پیرزادہ سعید
کرناہ //کرناہ میں ایک نجی تعلیمی ادارے کی سیفی میموریل نیولانٹ پبلک ماڈل سکول ٹنگڈار نے سنیچر کو سیرت کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مدعو کیے گئے علماء کرام نے سیرت مبارکہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقعہ پر اسکولی بچوں نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی پر روشنی ڈالی اور عوام سے اتباع سنت اور سیرت النبیﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ اسکول کے بچوں کی کارکردگی دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔مدعو کیے گئے علماء کرام نے احادیث کی روشنی میں خاتم النببینﷺ کی ابتدائی زندگی پر روشنی ڈالی، عرب کے اُس وقت کے دور اور آنحضرتﷺ کے مبارک اسوہ حسنہ کے ذریعے آفاقی پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کے حوالہ سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک مسلمان کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ پیغمبر آخر الزمان ﷺ کا پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا اور ہمیں بھی اُن کے مبارک طریقہ پر زندگی گزارنی چاہئے۔‘‘اخر پر بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گے ۔اسکول کے پرنسپل محمد شفیع نے مدعو مہمانوں کا تقریب میں شرکت کےلئے مبارکباد پیش کی ۔