پیرزادہ سعید
کپواڑہ، 8 اپریل: ڈپٹی کمشنر کپواڑہ، محترمہ آیوشی سوڈان کی ہدایت پر، مشن وتسالیہ نے اپنی چائلڈ ویلفیئر کمیٹی یونٹ کپواڑہ کے ذریعے آج الیگزینڈرا سیکنڈری اسکول کپواڑہ میں چائلڈ میرج ایکٹ 2006 کے تحت چائلڈ میرج کی ممانعت کے بارے میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر چیئرپرسن چائلڈ ویلفیئر کمیٹی یونٹ کپواڑہ، کمیٹی کے ممبران عبدالرشید ملک، طلباء اور عملہ نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران، شرکا کو کم عمری کی شادی کے نقصانات اور قانون کے تحت اس کی ممانعت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ کسی کو بھی کم عمری کی شادی کے بارے میں معلومات ہو تو وہ اس کی اطلاع پولیس اور چائلڈ میرج پرہیبیشن آفیسر کو دے سکتا ہے جو قانون کی دفعات کے تحت کارروائی کر سکتا ہے۔ شرکاء کو یہ بھی بتایا گیا کہ اگر کم عمری کی شادی کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے تو اس کی منسوخی کا حکم نامہ ڈسٹرکٹ کورٹ سے طلب کیا جا سکتا ہے۔
بعد ازاں سکول میں ایک انٹرایکٹو سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس کے دوران طلباء نے ماہرین سے بات چیت کی اور اپنے شکوک و شبہات کو دور کیا۔