پیرزادہ سعید
کرناہ //کنڈی کرناہ کی معروف سماجی اور ادبی شخصیت قاضی نورالحق قریشی منگل کے روز طویل علالت کے بعد اس دنیا فانی سے رخلت کر گئے أن کی عمر قریب 90 سال تھی ۔مرحوم محکمہ پشوپالن میں ملازم تھے اور کئی سال قبل ملازمت سے سبکدوشی کے بعد انہوں نے سماجی کاموں پر اپنی توجہ مبزول کرائی۔مرحوم پیپلز کانفرس کے ساتھ وابستہ تھے اور پارٹی کے پانی مرحوم خواجہ عبدل غنی لون کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ مرحوم کی موت پر سیاسی سماجی اور ادبی تنظیموں نے دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت کی ہے ۔اپنی پارٹی کے ایڈوکیٹ راجہ منظور ۔نیشنل کانفرنس کے کفیل الرحمان، بار صدر ایڈووکیٹ محبوب الہائی، سیول سوسائیٹی صدر پیرزادہ ایس ڈی قریشی ،بیوپار منڈل صدر حاجی تسلیم میر کرناہ کلچرل کلب کے صدر عبدالرشید قریشی سمیت دیگر کی تنظیموں نے نورالحق قریشی کے انتقال پر دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران جن میں فاروق قریشی خورشید احمد قریشی اور مولانا طارق قریشی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کیl دعائیں کیں ۔معلوم رہے کہ مرحوم بلاک میڈیکل آفیسر ٹنگڈارA فاروق احمد قریشی کے والد تھے ۔