سرینگر/16 اپریل/ وی او آئی//ضلع بارہمولہ میں پہلا رہبر تعلیم ٹیچر منگل کے روز سبکدوش ہوا ہے جو کہ ٹنگواری کا پہلا گریجویٹ اور علاقے کا پہلا ”بی ایڈ“ٹیچر ہے ۔اس سلسلے میں گورنمٹ مڈل سکول ٹنگواری بالا میں ایک تقریب کاا نعقاد کیا گیا جس میں انہیں شاندار طریقے سے الوداع کیا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا پہلا رہبر تعلیم ٹیچر سبکدوش ہوا ہے ۔ مذکورہ ٹیچر نذیر احمد خان اپنے علاقہ ٹنگواری بالا کا پہلا گریجویٹ اور ”بی ایڈ“رہا ہے ۔ موصوف کی سبدوشی کے سلسلے میں آج گورنمنٹ مڈل اسکول ٹنگواری بالا میں ایک الوداعی تقریب کاا نعقاد کیا گیا جس میں انہیں شاندار طریقے سے الودعی کیا گیا ۔ اس پروگرام میں زونل ایجوکیشن آفیسر واگورہ کے علاوہ اساتذہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ٹیچرز فورم کے عہدے داران بھی تقریب میں موجود تھے جبکہ پروگرام کے دوران کئی اساتذہ کے علاوہ والدین ،ٹیچرس فورم کے سپوکس پرسن کے علاوہ ٹریڈ یونین لیڈران ، جموں کشمیر بینک برانچ کلنترہ کے منیجر کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کی جبکہ انچارج ہیڈ ماسٹر نثار احمد میر کی قیادت میں پروگرام کی تیاری کی گئی تھی۔