کل کی خبر کا اثر ،ڈپٹی کمشنر کپوارہ کی ہدایت پر
تحصیلدار کرناہ نے سب ڈویژن کے دور دراز متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
پیرزادہ سعید
کرناہ // ڈپٹی کمشنر کپوارہ کی ہدایت پر تحصیلدار کرناہ، محمد امین بٹ نے کرناہ سب ڈویژن کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کرکے شدید بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
تحصیلدار کرناہ نے سب ڈویژن میں مسلسل موسلادھار بارش کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کرناہ سب ڈویژن کے مختلف گاؤں/علاقوں کا ایک وسیع دورہ کیا۔
دورے کے دوران تحصیلدار کرناہ نے گاؤں کنڈی، ٹنگڈار، کھوڑ پارہ، نواگبرا، ہجیترا، سعد پورہ، دھنہ اور چنی پورہ کے دورہ کر کے رہائشی مکانات کا معائنہ کیا۔
متعلقہ محکموں سے کہا گیا کہ سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
دریں اثناء تحصیلدار کرناہ نے تمام فیلڈ اہلکاروں، نائب تحصیلداروں، پٹواریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار کا دورہ کریں تاکہ لوگوں کی ذاتی املاک کو ہونے والے نقصانات کی اطلاع دیں تاکہ انہیں حکومتی ہدایات کے مطابق درمیانی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔