اب 26مئی کو منعقد ہوگا ، 200سے زائد نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش کرنے کیلئے رجسٹریشن کی
ٹرسٹ کے سرپرست اشتیا ق بیگ بھی اپنا 25واں خون پوئنٹ بطور عطیہ پیش کریں گے
سرینگر /22اپریل
وادی کشمیر میںجاری لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمشنر کی ہدایت کو عملاتے ہوئے جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ نے 26اپریل کو شمالی ضلع بارہمولہ کے چندوسہ علاقے میں منعقد ہونے والے مفت طبی کیمپ کو موخر کر دیا ہے اور اب یہ مفت ادویات کے علاوہ خون کے عطیہ کا کیمپ 26مئی کو چندوسہ بارہمولہ میں ہی منعقد ہو گا ۔ اس سلسلے میں جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے تیاریوں کو پہلے ہی حمتی شکل دی جا چکی ہے جبکہ اس کیمپ میں وسطی ، شمالی اور جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2سو سے زائد نوجوانوں نے خون کا عطیہ دینے کیلئے پہلے ہی رجسٹریشن کی ہے ۔ اس کیمپ کے دوران ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق احمد بیگ اپنا 25واں خون پوائنٹ بطور عطیہ پیش کریں گے ۔ خیال رہے کہ ” خدمت چھ عظمت “ کے نعرہ کو بلند رکھتے ہوئے جی آر بیگ میموریل خدمات خلق میں مصروف عمل ہے اور بنا کسی مدد کے وہ لوگوں تک مفت طبی سہولیات پہنچانے میں پیش پیش ہے اور اپنے چیرمین اشتیاق احمد بیگ کی صدارت میں کاروران کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
