کرناہ سڑک حادثہ میں 5افراد زخمی
پیرزادہ سعید
کرناہ //کرناہ کے باغ بالا میں جمعرات کی شام ایک سڑک حادثے میں پانچ
افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کےلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے
۔ایک اہلکار نے بتایا کہ باغ بالا میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک
نجی گاڑی جس کی رجسٹریشن نمبر JK09A/2865 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر
حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی ہوگئے۔ “ان سبھی
کو مقامی لوگوں نے علاج کےلئے ایس ڈی ایچ ٹنگڈار منتقل کیا، جہاں سے
انہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔زخموں کی شناخت 33سالہ رسق اخترساکن
پلوامہ ، 30سالہ شبیر احمد پیر ساکن ہندوارہ ، 24سالہ مدثر احمدشاہ ، پرویز احمد شاہ اور محمد افضل شاہ ساکنان ہندواڑہ کے بطور ہوئی ہے ۔معلوم
رہے کہ غیر مقامی شہری اکثر اس سڑک پر سفر کرنے کے دوران بریک کا زیادہ
استعمال کرتے ہیں جس سے گاڑی کے شوز گرم ہونے سے حادثات رونما ہوتے ہیں
اس لئے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کرناہ کپواڑہ سڑک پر سفر کے دوران وقفے
وقفے سے گاڑیاں چلائیں اور بریک کا کم استعمال کریں ۔پولیس نے اس سلسلے
میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔