پیرزادہ سعید
کرناہ کپواڑہ: ایک المناک واقعہ میں عبدالرؤف ولد مرحوم محمد اسماعیل رئیس کی رہائش گاہ جو کہ کھاوڑپارہ، کرناہ، میں واقع ہے، زبردست آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگئی۔ غیر متوقع طور پر لگی آگ کے نتیجے میں لاکھوں مالیت کی املاک بشمول گھریلو سامان اور ذاتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ فائر سروس کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا تھا۔ تاہم جاے مقام سے فائر اسٹیشن کا فاصلہ تقریباً 5 کلو میٹر ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ جب پہنچی تب تک گھر پہلے ہی آگ کی لپیٹ میں مکمل طور پر آچکا تھا ۔ وقت پر فائر سروس کی آمد نے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اگر فائر سروس بروقت جائے وقوعہ پر نہ پہنچ پاتی تو آگ کو پڑوسی گھروں تک پھیلنے سے روکنے اور مزید تباہی سے نہ روکا جاتا
پولیس سٹیشن ٹنگڈار میں ایک ایف آئی آر (پہلی انفارمیشن رپورٹ) درج کر لی گئی ہے، اور فی الحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین کرنے اور کسی ممکنہ غفلت یا سازش کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
آگ کی واردات ہمیشہ کرناہ کی عوام کو یہ یاد دلاتی ہے کے علاقہ میں واحد ایک ہی فائر سروس کا سٹیشن ہے جو دور دراز علاقوں تک رسایی نہیں رکھ سکتا ۔جب تک اس سٹیشن سے فائر سروس کی گاڑی 6 کلو میٹر سے زیادہ فاصلہ پر جاتی ہے تب تک آگ لاکھوں کا نقصان کر دیتی ہے ۔