پیرزادہ سعید
کرناہ // ووٹروں میں بیداری اور انتخابی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک بڑی پہل کے تحت، ضلع الیکشن آفس، کپواڑہ ٹیٹوال (LOC) ووٹرز کی تعلیم اور انتخابی شرکت (SVEEP) کے تحت ایک میگا ووٹر بیداری پروگرام (VAP) کا انعقاد کر رہا ہے۔یہ پروگرام 8 مئی 2024 کو مشہور کشن گنگا ندی کے کنارےہو گا ۔ اس میگا ایونٹ کی شروعات ملک کے پہلے پولنگ سٹیشن (01-سیماری) سے ٹیٹوال تک ترنگا ریلی کی صورت میں ہو گی۔جس دوران معروف فنکار قابل بخاری اور دیگر فنکاروں کے علاوہ اسکولی بچے اپنے فن کا مظاہراہ کریں گے ۔صبح 11بجے سے یہ پروگرام شروع ہو گا جو شام چار بجے تک جاری رہے گا ۔ ضلع الیکشن آفیسر کپواڑہ، آیوشی سوڈان (آئی اے ایس) سبھی لوگوں کو ٹیٹوال میں اس میگا ووٹر بیداری پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کر رہی ہیں ۔ اس ایونٹ کا مقصد نئے ووٹروں، طلباء، کمیونٹی لیڈروں، علاقائی یوتھ آئیکنز، مقامی فنکاروں، عام لوگوں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ انتخابی عمل کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔
ایل او سی پر ہونے والی تقریب سے مقامی آبادی، ان کے ووٹ کی اہمیت اور پولنگ کے دن انتخابات میں حصہ لینے کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور حق رائے دہی کے حق کو حب الوطنی، ثقافتی تنوع اور شہری ذمہ داری کے جذبے سے جوڑ دیا جائے گا۔