پیرزادہ سعید
کرناہ //جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شدومد سے جاری ہیں
،ووٹنگ کے دن لوگوں کو گھروں سے نکل کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر
کے اپنے من پسند کا لیڈر چننا چاہئے اور ایک دوسرے کو ووٹ کی اہمیت سے
متعلق جانکاری فراہم کرنی چاہئے ،ان باتوں کا اظہار کرناہ کے ٹیٹوال
علاقے میں ایک میگا ریلی میں شرکت کے دوران جنرل ابزرور( آئی اے ایس)
دپندر کمار ، کیشواہ نے کیا “ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینا ہمارا بنیادی فرض
ہے اور ووٹنگ کے روز لوگوں کو گھروں سے نکل کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا
چاہئے ۔کمار نے کہا کہ جمہوریت اس سے پھولتی پھلتی ہے اور لوگ بھی اپنے
من پسند کے اُمیدوار چنتے ہیں ۔ان کے ہمراہ پولیس اور ایکسپنڈیچر اوبزرور
بھی موجود تھے، جنہوں نے ،میگا ریلی اور کلچرل پروگرام میں شرکت کی
۔پولیس اوبزرور۔روی شنکرا (آئی اے ایس ) نے سرحدی علاقوں میں امن اور سخت
حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بات کی ۔انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان کی
حفاظت کےلئے ہماری طرف سے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ
پولیس سی آر پی ایف اور فوج کے جوان چپے چپے پر تعینات ہیں تاکہ کوئی بھی
طاقت آپ کو ووٹ دینے سے نہ روک سکے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹروں کو کسی سے نہ
تو ڈرنے کی ضرورت ہے ،اور نہ ہی کسی لالچ میں آکر اپنا ووٹ ضائع کرنا ہے
۔پولیس ابزرور نے کہا کہ ووٹ ہماری تقدیر بدل سکتا ہے ۔ ایکسپنڈیچر
ابزرور سیتا رام مینو (آئی اے ایس )نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں امن قائم
ہے اور ہم نے اپنی طرف سے ہر کوشش کی ہے کہ یہاں احسن طریقے سے ووٹنگ ہو
اور لوگ اپنی ووٹنگ کے متعلق مکمل جانکاری حاصل کر سکیں ۔ضلع الیکشن افسر
کپواڑہ ایوشی سدھن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیٹوال گاﺅں میں
سیماری ملک کا آخری سرحدی گاﺅں ہے، جہاں کے آخری پولنگ سٹیشن سے لوگوں کو
ووٹ کے حوالے سے بیدار کرنے کےلئے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں
لوگوں اور اسکولی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ اس
پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ 20مئی کو ہونے والے انتخابات کے دوران بڑی
تعداد میں لوگ گھروں سے نکل کر اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کریں اور ہم
نے ضلع بھر میں اس کےلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔معلوم رہے کہ ضلع
انتظامیہ کپواڑہ کی جانب سے یہ پروگرام سرحدی گاﺅں میں sveepکے تحت منعقد
کیا گیا تھا، جس دوران معروف فنکار قابل بخاری اور دیگر فنکاروں نے اپنے
فن کا مظاہرہ کیا ۔اسکولی بچوں نے بھی کلچرل پروگرام پیش کر کے وہاں
موجود لوگوں سے دات حاصل کی ۔ پروگرام میں چیف ایجوکیش افسر کپوڑہ ،ایس ایس پی کپواڑہ ، اے ڈی سی کپوارہ ، ایس ڈی ایم کرناہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔