شیر شیران
چرارشریف
جے کے این ایس
سرینگر۔ چرارشریف کے تاریخی تلاب کلان پارک میں ورکروں کے کنونشن سے سے خطاب کے دوران سید الطاف حسین بخاری نے کہا کہ ہماری پارٹی ھر ایک کشمیری کوخوش وخرم دیکھنا چاہتی ہے انھوں نے کہا اپنی پارٹی اپنے وعدے پر کامیابی سے اترے گئی۔ اپنی پارٹی کی طرف سے منعقدکئے گئے بڑے ایک جلسے سے شرکت کرنے کی غرض سے جمع سینکڑوں پارٹی ورکروں اور دوسرے سامین سے مخاطب ہونے سے قبل پارٹیصدر سید الطاف بخاری اور دوسرے رفقاء جب چرارشریف پہنچ گئے تو سب سے پہلے درگاہ شیخ العالم رح کے دربار میں حاضری دیکر ملک وقوم کی امن وسلامتی کے لئے دعا مانگی۔ موصوف کے ھمراہ حلقہ انتخاب چرارشریف کے سیاسی انچارج مشتاق احمد زوھامی، سابقہ اسمبلی ممبر چاڈورہ جاوید مصطفی کمال، میڈیا انچارج سید فاروق اندرابی، سینیر لیڈر راجہ منظور۔ ایڈوکیٹ اویس اشرف اصغر علی، یوتھ لیڈراں بھی تھے۔ سید الطاف بخاری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اپنی پارٹی جموں وکشمیر کے مخلص عوام کو عزت ووقار والی زندگی فراہم کرانے کے بلبوطے پر وجود میں لائی گئی ہے۔ پارٹی کی پوری ٹیم عوام کے امنگوں کی بہترین ترجمان بنکر اپنے آپ نکھر جایئگی۔ سید الطاف بخاری نے تاریخ تلاب کلان چرارشریف کی پبلک پارک میں منعقد حلقہ انتخاب چاڈورہ۔ خانصاب اور چرارشریف کانسچونسی۔ کے اہتمام سے منعقد انتخابی جلسے میں کہا کہ اپنی پارٹی پورے خطے کے لوگوں کے لئے باوقار زندگیاں گزارنے کا موقعہ فراہم کرنے کے اپنے عمل پر ھمیشہ پرعزم ہے۔ ھم نے ثابت کیا ھے کہ اپنی پارٹی لوگوں کو درپیش مشکلات ختم کروانے کی ھر کوشش میں مصروف رہتی نظر آتی ھے۔اس موقعے پر موجود بے میڈیا سے وابستہ افراد نے موصوف سے اس سوال کی وضاحت چاھی کہ انھوں نے حال ھی میں نوجوانوں کی رہائی کے مسلے پر فاروق عبداللہ جیسے سینیر سیاستدان دان کس طرح کا چیلنج کیا تو الطاف بخاری نے زور دے کرکہا کہ واقعی میں اپنے کنڈٹ تو کیا پوری پارٹی کا وجود ختم کرکے فاروق صاحب کی چھتر چھایا میں وحی پارٹی جوائین کرلوں گا کہ بشرطیہ بس فاروق عبداللہ مجھے مختلف جیلوں میں قید 50۔نوجوانوں کو رھا کروانے دیکھایئے۔ موصوف نے پارٹی امیدوار محمد اشرف میر کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کی عام لوگوں سے اپیل کی۔