پیرزادہ سعید
کرناہ // بارہ مولہ پارلیمانی نشست پر سوموار کو ووٹنگ ہوئی اور سرحدی علاقہ کرناہ میں جم کر ووٹ ڈالے گئے اور اس اسمبلی حلقہ میں 61.74فیصد پولنگ ہوئی ۔بےروزگاری ، عوامی مسائل اور سادھنا ٹاپ پر ٹنل کی تعمیر کےلئے ایک بار پھر کرناہ کے لوگوں نے پولنگ عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔بارہمولہ
پارلمانی حلقہ کی اول یعنی پہلے اسمبلی حلقہ کرناہ میں سومور کو جم کر ووٹنگ ہوئی جہاں صبح ہی رائے دہندگان نے پولنگ بوتھ پر جا کر اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کا ووٹ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بےروزگار ، عوامی مسائل اور سادھنا پر ٹنل کی تعمیر کےلئے تھا کیونکہ آج تک ماضی کی سرکاروں نے انہیں نہ صرف بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ،بلکہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد کوئی بھی سیاسی لیڈر انہیں چہرہ نہیں دکھاتا ،لیکن اسکے باوجود بھی وہ ووٹ ڈالنے کےلئے لمبی کتاروں میں صبح ہی پولنگ بوتھوں کے باہر کھڑے نظر ائے تاکہ وہ من پسند کا لیڈر چن سکیں ۔لوگوں نے جمہوریت کے اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاجس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کرناہ کے لائن آف کنٹرول پر واقع گاؤں ٹیٹوال
سیماری ، کڑھامہ ، بیاڑی ، امروہی ، درگڑ ، جبری سمیت لائن آف کنٹرول پر واقع دیگر سرحدی گاﺅں میں بھی پولنگ سٹیشنوں کے باہر میلے لگے تھے ۔معلوم رہے
کہ سیوپ پروگرام کے تحت کرناہ کے ٹیٹوال اور ٹنگڈار دونوں بلاکوں میں انتخابی مہم کے دوران نئے ووٹران کو ووٹ کی اہمت اور افادیت کے حوالے سے جانکار بنانے کی کوشش بھی کی گئی ۔یاد رہے کہ کرناہ کا اسمبلی حلقہ نئی حد بندی سے قبل کیرن تک تھا، لیکن نئی حدبندی کمیشن نے اس کو اگرچہ کیرن سے الگ کیا، البتہ اس کے ساتھ کرالپورہ کے کچھ ایک علاقوں کو جوڑ کر مزید ہزاروں ووٹوں کا اضافہ کیا ۔ کرناہ بھر میں 55پولنگ سٹیشن قائم کئے گے.تھے، جن میں اس بار پنک ، یلو ، اور لال پولنگ سٹیشن بھی تھے کرناہ.اسمبلی حلقہ میں ووٹران کی کل تعداد57ہزار 5سو 76 ہے، جس میں 29ہزار 18مرد اور 28ہزار5سو58خواتین ووٹر شامل ہیں ۔سرکاری زرائع کے مطابق اس حلقہ میں 57576وٹوں میں سے 35550ووٹ ڈالے گے جن میں 18297مرد اور 17253خواتیں ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔