یر شیران
چرارشریف
اپنے وقت کی معروف درویش صفت مجزوبہ حق زبیدہ المعروف زوبہ نے دیر رات قریب ایک بجے اپنے دوسرے بیٹے کے گھر سرینگر میں وفات پائی موصوفہ چھ ماہ سے علیل تھی۔ زوبہ صاحب چرارشریف کے میر گھرانے سے وابستہ زیادہ علمی شخصیت مرحوم غلام نبی میر صاحب کی اھلیہ تھی۔ جو سال 1970۔سے لگاتار عالم فقرت میں مرحلہ وار داخل ہوگئی تھی۔ مرحومہ فلوقت درویشی اور مجذوبیت کے اعلی منصب پر فائز تھی موصوفہ قریب 90 سال کی عمر میں وفات پائی۔ چونکہ موصوفہ کےحلقہ مریدان میں بے شمار مردوں خواتین شامل ھے۔ زوبہ صاب کے انتقال کی خبر سنتے ھی اعلی الصبح سے انکے گھر واقع تلاب۔ کلان چرارشریف میں زندگی کے ھر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کا جم غفیر آخری دیدار کے مدنظر پہنچ گیا تھا۔ اسطرح بعد نماز جمعہ زوب صاحبہ کو اپنے پوتے۔میر محمد اقبال نیازی کی پیشوائی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے ساتھ پہلے سے منتخب جگہ پتھروں چرارشریف روڈ پر واقع والہ باغ کے مقام پر مدفون کیاگیا۔