پیرزادہ سعید
کرناہ // پوری دنیا میں منشیات کا عالمی دن 26جون یعنی آج منایا جا رہا ہے اس تعلق سے سب ڈویژن کرناہ میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ایس ڈی ایم کرناہ کی سربراہی میں افسران کی ایک میٹنگ کانفرنس ہال ٹنگڈار میں منعقد ہوئی جس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں تحصیلدار کرناہ ایس ایچ او کرناہ,پرنسپل جی ڈی سی ٹنگڈار ،زونل ایجوکیشن افسر ٹنگڈار چھمکوٹ سمیت تمام ہائر سیکنڈری اسکولوں کے پرنسپل، ہیڈ ماسٹرز،اور میڈیا کے افراد نے شرکت کی ۔ایس ڈی ایم کرناہ نے اس دوران تمام افسران کو ہدایت جاری کیں کہ وہ کل ہونے والے پروگرام کےلیے تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔ اسکولوں کے سربراہان سے کہا گیا کہ وہ سکولوں میں بھی تقریبات منعقد کریں تاکہ علاقہ کو نشے سے پاک کیا جائے اس دوران یہ بھی بتایا گیا کہ اسکولی بچوں کی ایک ریلی بھی نکالی جائے تاکہ بچے ریلی کے دوران منشیات مخالف نعرے لگائیں اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں ۔پولیس محکمہ جل شکتی اور صحت کو ہدایت جاری کی گئیں کہ وہ سڑکوں پر پولیس کی نفری پانی اور صحت کی سہولیات کا خاص خیال رکھیں تاکہ بچوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو ۔