سرحدی ضلع کپوارہ پہاڑیوں سے گرے اس خطے کو قدرت نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ، سرسبز وادیاں ،اونچے پہاڑ اور صاف وشفاف ندی نالے اور دریاءاس کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں۔ میرا نام شگفتہ فیاض ہے اور میری عمر 21سال ہے اور گورنمنٹ ڈگری کالج کپوارہ میں زیر تعلیم ہوں جہاں سے میں گریجویشن کررہی ہوں ۔ ہمارے گھر کے پاس میں ایک ”روشن مستقبل“جو نوجوانوں کا مرکزہے اور یہ کپوارہ کے مرکز میں واقع ہے روشن مستقبل کا قیام نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کےلئے روشن مستقبل کے امکانات کی عکاس ہے ۔ اس کی نقاب کشائی کچھ برسوں پہلے کی گئی یہ ہمارے جیسے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کے مستقبل کےلئے رہیں متعین کرنے کےلئے تیار کیا گیا ہے جو کہ ایک اختراعی نوجوانوں کا مرکز بن گیا ہے ۔ یہ مرکز صرف ایک عمارت نہیں ہے جو کہ اینٹوں، ریت اور لکڑی سے بنائی گئی ہے بلکہ یہ ایک ایسا مرکز ہے جہاں سے نوجوانون کے خواب پورے ہوتے ہیں اور اسی جگہ سے وہ اپنے خوابوںکو حقیقت میں بدلنے کا سفر شروع کرتے ہیں۔ یہ مرکز نوجوانوں کو ان کے وژن میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے ۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں تغیر و تبدل کی وجہ سے اکثر خواب صرف خواب ہی رہ جاتے ہیں تاہم یہ مرکز ”روشن مستقبل “ہمارے لئے ایک امید کی کرن کے طور پر اُبھر رہا ہے جن کے دلوں میں آگے بڑھنے کے خواب ہے اور ان کو حقیقت میں بدلنے کی چاہ ہے ۔ اس کے وجود میں آنے کے بیچے بھی ایک کہانی ہے ۔ ایسا نہیں کہ ہے کہ یہ ایک دم سے تعمیر کی گئی ایک عمارت ہے بلکہ اس کی تعمیر ضلع بھر کے نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے اور ان کی صحیح راہ پر چلانے اور انہیں اپنی تقدیر سوارنے کےلئے مواقعے فراہم کرنے کےلئے وجود میں آیا ہے۔ اس کی تعمیر میں فوج نے پہل کی اور اس کے قیام کےلئے ایک فلاحی ادارہ ڈاکٹر گورو پردھان فاﺅنڈیشن سے رابطہ کیا اور ان کے تعاون سے اس منصوبے کو عملی جامہ پنانے کی کوشش کی گئی ۔ فوج کے اس اقدام میں مقامی لوگوں کی اجتماعی کوششیں بھی شامل حال ہے ۔ اس طرح سے اجتماعی کوششوں کے بعد یہ ایک ایسا سنٹر بن کر اُبھرا جس میں جدید سہولیات مئیسر ہیں جو نوجوانوں کےلئے ایک یوتھ سنٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس عمارت یعنی”روشن مستقبل“ میں قدم رکھتے ہی نوجوانوں کےلئے مستقبل کے مواقعے اور ان کی توقعات سے بھرے راستے نظر آتے ہیں جو آنے والے کا استقبال کرتے ہیں ۔ اس سنٹر میں جدید وسائل جن میں کموٹر لیب ، مشینیں اور دیگر آلات ہیں جو ایک نوجوانو کو جدید دنیا سے متعارف کراتی ہے اور ان کو آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں ۔ یہاں ہم نہ صرف ٹیکنالوجی کی پیچیدگیوں کو تلاش کرنا سیکھتے ہیں بلکہ اپنے مستقبل کی تشکیل کے لیے اس کی طاقت کو بروئے کار لانا بھی سیکھتے ہیں۔ لیکن روشن مستقبل محض تکنیکی صلاحیتوں کا مرکز نہیں بلکہ علم کا گڑھ بھی ہے۔یہ ضلع میں ایک اہم تعلیمی مرکز کے طور پر بھی اُبھر رہا ہے کیوں کہ اس مرکز میں جدید اور قدیم قطب کا ایک خزانہ موجود ہے اور یہ لائبریری ادبی ، تاریخی اور سائنسی طور پر آگے بڑھنے میں مدد کرتی ہیں۔ مرکز میں بیٹھ کر مختلف کتابوں کے مطالع سے ماضی کے جھرونکوں سے آشنائی ہوتی ہے اور مہارت سے بھری حکمت اور فتح کی کہانیاں ہماری نظروں سے گزرتی ہیں۔
اس کے علاوہ مرکز میں موسیقی کے حالات بھی موجود ہیں جو نوجوانوں کے اندر فن کاروں کو اُجاگر کرتے ہیں اور ایسی موسیقی کے شوقین نوجوان اپنے خوابوں کی دھنیں بناتے ہیں اس طرح سے یہ مرکز ایک تخلیقی صلاحیتی مرکز کے طو رپر بھی کام کرتا ہے جہاں نوجوان اپنی صلاحیت کے حساب سے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی راہ تلاش کرلیتے ہیں۔ اس مرکز میں ہم کسی بھی فیلڈ میں کام کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اس میں مکمل رہنمائی حاصل ہوتی ہے اور ہر قدم پرہمیں اساتذہ اور مشیروں کی سربراہی حاصل ہوتی ہے جو ہمیں اپنی حکمت اور مدد فراہم کرتے ہیں۔ اپنے علم اور تجربے کی دولت کے ساتھ، کیریئر کے مشیر غیر یقینی کی دھند میں روشنی کے طور پر کام کرتے ہیں، اور ہمیں ان راہوں کی طرف رہنمائی کرتے ہیں جو ہمارے جذبوں اور عزائم سے ہم آہنگ ہوں۔اس مرکز میں نوجوانوں کے اندر بول چال کی صلاحیت کو بھی اُجاگر کیا جاتا ہے اور ”ون ان ون“ سیشن ورکشاپس کے ذریعے ایسے کورسز کرائے جاتے ہیں جو نوجوانوں کو ان کی کامیابی میں انہیں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ تاہم روشن مستقبل کے سرپرست نہ صرف کیریئر کے رہنما ہیں بلکہ ہمارے خوابوں کے چیمپئن بھی ہیں۔ ان میں ہمیں مشیر اور وکیل ملتے ہیں، جب ہم اپنے جذبوں کی پیروی کرتے ہیں اور اپنی فتوحات کا جشن مناتے ہیں چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہوں۔ وہ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہمارے خواب درست ہیں، ہماری خواہشات قابل ہیں اور ہماری صلاحیت لامحدود ہے۔ ایک عرصے کے دوران کسی کو پتہ چلتا ہے کہ روشن مستقبل کی سب سے بڑی طاقت اس کی سہولیات یا وسائل میں نہیں بلکہ اس کی کمیونٹی میں ہے۔روشن مستقبل کا مرکز صرف ایک مرکز نہیں ہے بلکہ یہاں پر ہمیں اپنے ساتھی بھی ملتے ہیں جو ہمارے خوابوں کو پورا کرنے کےلئے ہمارا ساتھ دیتے ہیں ۔ ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور مل جل کر اپنے مستقبل کی تلاش میں حائل رُکاوٹوں کو دور کرتے ہیں۔ روشن مستقبل ایک احساس کا مرکز ہے جہاں پر ایک خاندان کے طور پر آگے بڑھنے کی راہ تلاش کی جاتی ہے اس میں خون کا رشتہ نہیں ہے بلکہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنے کا موقع ملتا ہے جو خون کے رشتے سے بڑھ کر کام کرتا ہے ۔ اس مرکز میں ہر نوجوان اپنے مستقبل کو روشن بنانے کا موقع تلاش کرتا ہے میں اس ”روشن مستقبل “ مرکز کو نوجوانوں کےلئے ایک مہارت اور علم کے ساتھ انہیں اپنی تقدیر سنوارنے کے مرکز کے طو رپر دیکھتا ہوں اورنوجوان ذہنوں کو اعتماد سے بھرا ہوا دیکھتا ہے، جس کی مہارت اور علم کے ساتھ انہیں اپنی تقدیر سنوارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ سرحدی ضلع کپوارہ کے نوجوان اس روشن مستقبل کے مرکز کے ساتھ وابستہ ہوکر اپنی ایک نئی کہانی لکھنے کےلئے تیار ہوجاتے ہیں جو ہر قدم پر ان کی رنمائی کرتا ہے اور انہیں آگے بڑھانے کےلئے ان کو راستہ دیتا ہے۔