پیرذادہ سعید
کرناہ/ کرناہ میں فوج کے ساتھ کام کرنے کے دوران ہلاک ہونے والے ایک پوٹرکے لواخقین کو مالی امداد فراہم کی محمد مقصودشیخ نامی پوٹر فوج کے ساتھ کام کرنے کے دوران اسی سال 23 جنواری کو مٹی کے تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا تھا
محمد مقصود شیخ کی انمول شراکت اور ثابت قدم خدمات کے اعتراف میں، فوج نے اس کے لواحقین کو 1173525 روپے کی مالی امداد فراہم کی کرنل پرشانت بھٹ، 34 (مراٹھا) فیلڈ رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسر نے شکتی وجے برگیڈ رکے یوتھ سینٹر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں محمد مقصود شیخ کے لواحقین کو مالی امداد پیش کی کرنل پرشانت نے محمد مقصود شیخ کی ہلاکت پر ہمدردی کا اظہار کیا اور لواحقین کو فوج کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔
فوج کا یہ قدم ان لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے فوج کی وابستگی کو واضح کرتا ہے جو فوج کے ساتھ شانہ بشانہ خدمات انجام دیتے ہیں۔