جموں کشمیر میں ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر علاقے اور ہر خطے میں ہندوستانی فوج شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی خدمات میں پیش پیش رہتی ہیں چاہئے وہ کوئی بھی موقع ہے ، ناگہانی آفت ہو، حادثات ہوں فوج اپنا کردار نبھاتے ہوئے شہریوں کو سہولیات فراہم کرتی آئی ہے ۔ جموں کشمیر میں جاری امرناتھ یاترا میں بھی فوج یاتریوں کو مختلف طریقوں سے مدد کرتی رہتی ہے ۔ ان کی حفاظت کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ فوج کی طرف سے یاتریوں کےلئے دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہے ۔ ان سہولیات میں یاتریوں کےلئے ٹرانزٹ سہولیت بھی ایک ہے ۔یہ سہولیات یاتریوں کے لیے محفوظ اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں جو ان علاقوں سے گزر رہے ہیں یا وہاں سے جا رہے ہیں جہاں ہندوستانی فوج تعینات ہے۔ یاتری ٹرانزٹ فوج کی جانب سے ہندوستان کے علاقوں میں قائم بڑی شاہراوں پر بنائے گئے ہیں جہاں پر یاتریوں کےلئے خوراک ، پینے کا پانی، بیت لخلاءکی سہولیت ، طبی خدمات دستیاب رکھی گئی ہیں۔اس طرح کے اقدامات عام طور پر ان علاقوں میں دستیاب رکھی جاتی ہے جہاں پر یاتروں کے ٹھہرنے کےلئے کوئی سہولیت دستیاب نہیں ہوتی ۔ اس طرح سے ہندوستانی فوج کی جانب سے فراہم کردہ سہولیت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے یاتریوں کا سفر آسان بن جاتاہے ۔ فوج کی جانب سے قائم کردہ یہ سہولیت نہ صرف بنیادی ضرورت سے لیس ہے بلکہ یہ محفوظ جگہ بھی ہے جہاں پر بلاخوف و خطر کے یاتری وقفہ لے سکتے ہیں اور کھانے پینے کے علاوہ دیگر سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ فوج کا مقصد ان ٹرنزٹ میں قیام کرنے والے یاتریوں کو یہ یقین دلانا ہے کہ وہ جہاں پر ٹھہرے ہیں وہ جگہ بلکل محفوظ ہے ۔ یاتریوں کو سب سے بھی مدد طبی طور پر کی جاتی ہے ان ٹرنزٹ میں یاتریوں کےلئے طبی خدمات ہر وقت دستیاب رکھی جاتی ہے تاکہ بوقت ضرورت یاتریوں کو طبی خدمات فراہم ہوں۔فوج کی جانب سے فراہم کردہ ٹرنزٹ یاتریوں کو بلکل مفت ہر سہولیت فراہم کرتی ہے اور اس کے عوض کوئی چارج نہیں لیا جاتا ۔ یاتری ان ٹرنزٹ میں کھانے پینے کی سہولیت مفت حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہ سہولیت خاص طور پر ایسے یاتروں کےلئے کافی فائدہ مند رہتا ہے جو کم بجٹ پر گزارا کرتے ہیں اور رہائشی ، کھانے پینے کےلئے رقم خرچ کرنے سے قاصر ہوتے ہیں ۔ اس طرح کے یاتریوں کےلئے ان کیمپوں میں سہولیت رکھی جاتی ہے تاکہ ان پر مالی بوجھ نہ پڑے ۔فوج کی یہ کوشش رہتی ہے کہ یہ سہولیت ہر وقت دستیاب رہیں اور ٹرنزٹ کسی بھی وقت بند رہے تاکہ فوج کی جانب سے دستیاب اس سہولیات کا فائدہ زیادہ سے زیادہ یاتری اُٹھاسکے خاص کر وہ یاتری جو مالی طور پر کمزور ہوتے ہیں۔ ٹرنزٹ کو صاف ستھرا رکھنے اور صحت کے مواقع رکھنے کےلئے بھی فوج کوشش کرتی رہتی ہے تاکہ ان ٹرنزٹ میں آنے والے یاتریوںکو کسی طرح کی ذہنی کوفت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس کے علاوہ ان ٹرنزٹ میں کھانے پینے کی اشیاء، طبی سہولیت کا سامان ہمیشہ دستیاب رکھا جاتا ہے اور ان کو پہلے ہی جمع رکھا جاتا ہے ۔ ان ٹرنزٹ میں یاتریوں کےلئے دیگر سہولیات کے علاوہ اضافہ سہولیت بھی دستیاب رہتی ہے جیسے کہ کوئی چھوٹی سی دکان جہاں پر یاتری اپنی مرضی کے مطابق کچھ کھانے کےلئے ہلکی چیز جیسے سنیکس، چپس، کولڈ ڈرنکس وغیرہ خریدسکتے ہیں اس کے علاوہ یاتریوں کو پڑھنے کےلئے چھوٹی لائبریری بھی بھی ہوتی ہے جہاں پر آرام کرنے والے یاتری کوئی من پسند کتاب کا مطالع کرسکیں تاکہ ان کو وقت کاٹنے آسانی ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ سولر پینلز بھی لگائے جاتے ہیں تاکہ بجلی کی کھپت کم ہو اور کاربن فوٹ پرنٹ کا اخراج بھی کم سے کم ہوں اور اس طرح سے یہ ٹرنزٹ سہولیات ماحول دوست بھی رہتی ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوج ماحولیات کا خیال رکھنے اور ماحولیاتی تحفظ میں بھی سنجیدہ ہے ۔ فوج اپنے شہریوں کو ہر طرح کی سہولیت فراہم کرنے اور ان کی وقت وقت پر مدد کرنے کےلئے ہمیشہ تیار رہتی ہے جس کےلئے فوج کا یہ کردار قابل سراہنا ہے ۔