جےکے این ایس
شیر شیران
سرینگر سے تیس کلو میٹر دور، زیارت علمدار ملک کشمیر اور اس قریب جوار میں موجود خانقاہ ریشیہ اویسیہ میں اج نزول رحمت باراں کے لئے خاص دعائیہ مجلس منعقد ہوئی۔ علمدار کمیٹی چاڈورہ کے منتظمین نے حسب روایت قدیم، امسال بھی، پانچ روز قبل تاریخ اور پروگرام کے نسبت سے ضلع کے باشندگان کو مطلع کیا تھا۔ اسطرح صبح سے ھی مختلف راستوں کا انتخاب کرکے درجنوں علاقوں سے عام لوگوں نے چرارشریف کا رخ کیا تھا۔
جس کے بعد تاریخی قصبہ چرارشریف میں واقعہ خانقاہ ریشیہ اویسیہ میں نماز ظہر سے پہلے مجلس توبہ استغفارہ میں سینکڑوں اشخاص نے شمولیت کی۔ اوربارگاہ ایزدی میں نزول رحمت باران کے لئے دعائیں مانگی۔نماز ظہر سے پہلے پہل میرواعظ بعقہ عالیہ مولاناامیر الدین شاہ صاحب نے موجودہ حالات اور آسمانی عذاب،کےموضوع پر آیات قرانی کے تناظر میں بیان فرمایااور نماز ادا کی۔جسکے بعد علمدار کمیٹی چاڈورہ کے ھی اہتمام سے تاریخی نفل ٹینگ کے مقام پر خاص اہتمام اور منفرد نوعیت سے امام ثانی مولانا ناصر احمد کی پیشوائی میں دورکعت نماز استسقاءکی ادائیگی کے ساتھ ھی اللہ تعالی کے حضور،رواں، مضر گرمیوں سے نجات، نزول رحمت باراں، اور اسمانی، قحت، ووبا جیسی مہلک آفتوں سے مکمل نجات حاصل کرنے کے لئے اشکبار آنکھوں سے بارگاہ ایزدی میں دعائیں مانگی۔ درایں اثنا پانزن سے چرارشریف تک ،قریب تیس کلو میٹر کے دائرے میں بعض این جی اوز، اور درجنوں اشخاص نے رضاکارانہ طور، جلوس میں شامل لوگوں کے لیے مختلف مقامات پر مفت میں مشروبات، کے تقسیم کا انتظام کیا تھا۔ تقریب کے مدنظر اج مسلم وقف بورڈ سب افس اورضلع ایڈمسٹریشن بڈگام نے بھی عوام کے لئے مختلف قسم کے بہترین انتظامات کروائے تھے۔