سرینگر، 01 اگست 2024/ سینٹرل بیرو آف کمیونکیشن، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، فیلڈ آفس سرینگر نے آج ضلع گاندربل کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول صفا پورہ میں ایک روزہ مربوط مواصلات اور آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں مرکزی حکومت کی مختلف فلیگ شپ اسکیموں پر روشنی ڈالی گئی اور بھارتیہ نیا سنہتا کے تحت نئے فوجداری قوانین متعارف کرائے گئے۔ پولیس اور پراسیکیوشن محکموں کے مقررین اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے نمائندوں نے سرکاری اسکیموں اور حال ہی میں نافذ کردہ فوجداری قوانین پر تقاریر کیں۔جرائم سے پاک معاشرے کے لیے نوجوانوں کے کردار پر زور دینے کے لیے طلبہ کے لیے ایک مباحثہ، کوئز، پینٹنگ اور ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل غلام حسن نے نئے قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نئے قوانین سزا سے زیادہ فلاح و بہبود پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہری بنیں اور اپنے آپ کو معاشرے اور قوم کی ترقی کے لیے وقف کریں۔سی بی سی سرینگر کے فیلڈ پبلسٹی آفیسر نصیر احمد راتھر نے مرکزی حکومت کے ترقیاتی اقدامات اور فلیگ شپ اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے بیورو کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مقصد سے شروع کیں گئیں متعدد سرکاری اسکیموں کا خاکہ پیش کیا اور طلباء پر زور دیا کہ وہ روشن مستقبل کے لیے تعلیم کی طاقت کو بروئے کار لائیں۔فیلڈ پبلسٹی آفیسر سی بی سی اننت ناگ، شاہد محمد لون نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مقصد کے لئے شروع کی گئیں کئی سرکاری اسکیموں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے نئے فوجداری قوانین کے مختلف پہلوؤں پر پروگرام کی توجہ کو اجاگر کیا اور نوجوان نسل کو ذمہ دار شہری بننے کا مشورہ دیا۔سی بی سی سرینگر کے ساتھ شامل ثقافتی فنکاروں نے رنگا رنگ اسکٹس اور موسیقی پر مبنی ثقافتی پروگرام پیش کئے، جن میں سرکاری اسکیموں اور جرائم سے پاک معاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت پر توجہ دی گئی۔ تقریب کا اختتام شرکاء کے قانون کی پاسداری کرنے والے اور ذمہ دار شہری بننے کے عہد کے ساتھ ہوا۔
……٭……
(ق س/ط ار/ م پ / ا ل:01-08-2024)