پیرزادہ سعید
کرناہ //فوج کی طرف سے کرناہ میں والی بال چمپئیں شپ کا آغاز نہچیاں ہائیر اسکینڈری اسکول میں کیا گیا ۔اس سلسلے میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں فوج کی آرٹی ریجمنت کے کمانڈر آفسر نے مہمان خصوصی کے فرائض انجام دئے جبکہ ریجمنٹ کے ٹو آئی سی مہمان زی وقار کی حیثیت سے وہاں موجود تھے ۔تقریب میں زونل ایجوکیشن افسر ٹنگڈار چھمکوٹ شاہ محمد سابق زیڈ آر پی راجہ نزید احمد خان سابق سرپنچ خالد شجاعت بڈھانہ کے علاوہ لوگوں اور کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔
اس چمپئن شب میں علاقہ کی قریب 14ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں پہلے روز کھوڑپارہ اور باغبالا کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے گے ۔معلوم رہے کہ کرناہ میں نشتہ کی لت سے نوجوانوں کو باز رکھنے کےلیے فوج کی طرف سے ایسے کھیل کود کے پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور لگاتار کرناہ کے چھمکوٹ ٹیٹوال اور ٹنگڈار میں والی بال کرکٹ فٹبال جیسے کھیلوں کا انعقاد کر کے نوجوانوں کی شرکت کو لازمی بنایا جاتا ہے ۔