• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, September 15, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir

کرناہ میں پچھلے کئی دنوں سے خوف و ہراس کی فضا قائم

JK News Service by JK News Service
August 6, 2024
in Jammu Kashmir
A A
کرناہ میں پچھلے کئی دنوں سے خوف و ہراس کی فضا قائم
FacebookTwitterWhatsapp

 

 

پیرذادہ سعید

 

کرناہ// پچھلے کئی دنوں سے کرناہ کے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ اس ماحول کا ماجرہ کیا ہے۔ علاقے میں اندھیرا ہوتے ہی ہر کوئی اپنے گھروں میں دبک کر بیٹھ جاتا ہے۔

کچھ شر پسند عناصر مکانوں کی چھتوں پر پتھر پھینک کر لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ واقعات روزانہ رات کے وقت پیش آ رہے ہیں جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

 

پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں مگر ابھی تک اس شر پسندانہ سرگرمی کے پیچھے کار فرما مقاصد سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ علاقے کے لوگ اس صورتحال سے نہایت پریشان ہیں اور انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کریں تاکہ ان کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ حالات بہت پریشان کن ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ لوگ کون ہیں اور ان کا مقصد کیا ہے۔ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں امن قائم ہو اور ہمیں رات کے وقت چین کی نیند نصیب ہو۔

 

ایک اور مقامی شہری نے کہا، “پولیس کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور جلد از جلد ان شر پسند عناصر کو گرفتار کرے تاکہ ہم سب سکون کا سانس لے سکیں۔

 

پولیس اور مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے اور جلد ہی اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔

 

کرناہ کے عوام کو امید ہے کہ جلد ہی ان کے علاقے میں امن و امان بحال ہو جائے گا اور وہ دوبارہ اپنے روزمرہ کے معمولات زندگی کو بغیر کسی خوف کے جاری رکھ سکیں گے۔

Previous Post

J&K Vaishno Devi Shrine Board-run souvenir shop gutted in fire

Next Post

65-year-old Man Injured in Wild Bear Attack in J&K’s Poonch

Next Post
Two injured after attacked by bear in Ladhoo Pampore

65-year-old Man Injured in Wild Bear Attack in J&K's Poonch

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.