جے کے این ایس
معروف تاریخی مقام پکھرپورہ میں اج، حضرت سید محمد علی عالی کے سالانہ وارڈ مبارک پہ مبنی 586، ویں تقریبات کی ابتدائی تقریب کے سلسلے میں وقف بورڈ نے مرقد عالی کا دروازہ دس بجے دن کھولدیا۔ تو ھجوم درجوں زائیرین نعرہ تکبیر کی گونج میں اندر داخل ہونے کی کوشش میں جٹے۔ ایڈمنسٹریٹر بٹ بشیر احمد نے نمایندے کوبتایا کہ عرس منگلوار اور شب خوانی پر مشتمل خاص تقریب سوموار کی رات منائی جا رہی ہیں۔ جبکہ قبل اسکے اج
خاصی اہتمام کے ساتھ ایک دعائیہ مجلس منعقد ہوئی۔ جسمیں جموں کشمیر وقف بورڈ کی طرف سے تشکیل شدہ ٹیم نے پیر زادہ محمد حسین کی سربراہی میں شمولیت کی۔ دن بھر ختمات معظمات اور درود اذکار کی مجلس جاری رھی۔ جسمیں اطراف واکناف سے آئے زائرین نے شرکت کی۔ ضلع انتظامیہ بڈگام اور جموں کشمیر پولیس نے عقیدت مندوں کی بہتر سہولیات کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے تھے۔ عرس کی سالانہ تقریب14، صفر المظفر، بروز منگلوار، انجام دی جائیگی۔