پیرزادہ سعید
کرناہ//آخری مرحلے کے تحت ہونی والی ووٹنگ کےلئے جمعرات کو فارم بھرنے کی آخری تاریخ تھی اور اخری روز کرناہ کے پانچ امیدواروں نے کاغزات نامزدگی داخل کرائے ، کرناہ میں سیاسی سرگرمیاں زوروں پر ہیں اور لیڈران نہ صرف ووٹران کو اپنی طرف لبہانے کی کوششوں میں ہیں ،وہیں جوڑ توڑ کی سیاست ہو رہی ہے ۔اس اسمبلی حلقے میں آخری مرحلے کے تحت ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ کاغذات نامذدگی بھرنے کی آخری روز اسمبلی حلقے کرناہ میں پانچ امیدواروں نے کاغدات نامذدگی داخل کئے اس طرح کل امیدواروں کی تعداد 12 ہو گئی اسمبلی حلقہ کرناہ میں کل ووٹران کی تعداد 58080 ہے اور حلقہ میں اس بار 12 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں نیشنل کانفرنس کے ٹکٹ پر سابق ممبر قانون ساز کونسل ممبر جاوید مرچال, آپنی پارٹی کی ٹکٹ پر سابق ممبر اسمبلی راجہ منظور, پیپلز کانفرنس کی ٹکٹ پر نصیر احمد اعوان, بی جے پی کی ٹکٹ پر محمد ادریس, بیم سینا پارٹی کی ٹکٹ پر ساجد احمد میر, پی ڈی پی کی ٹکٹ پر فردوس احمد میر, سماج وادی پارٹی کی ٹکٹ پر سجاول شاہ جبکہ پانچ دیگر آزاد امیدوار کرناہ اسمبلی حلقے سے اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں فیاض احمد, منظور احمد وانی, سید ادریس شاہ, منظور احمد شیخ اور محمد شفیق خان شامل ہیں۔